ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ملائشیائی تابنگ حج کی طرز پر حج کارپوریشن بنانے کا کوئی منصوبہ زیرغورنہیں: وزارت اقلیتی امور

نئی دہلی۔ ہندستان میں ملائشیائی تابنگ حج کی طرز پر حج کارپوریشن بنانے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 23, 2016 10:40 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ملائشیائی تابنگ حج کی طرز پر حج کارپوریشن بنانے کا کوئی منصوبہ زیرغورنہیں: وزارت اقلیتی امور
نئی دہلی۔ ہندستان میں ملائشیائی تابنگ حج کی طرز پر حج کارپوریشن بنانے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔

نئی دہلی۔ ہندستان میں ملائشیائی تابنگ حج کی طرز پر حج کارپوریشن بنانے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔ وزارت اقلیتی امور کے جوائنٹ سکریٹری راکیش موہن نے اخبارات میں حج کے سلسلے میں شائع ہونے والی ایک خبر سے پیدا ہونے والے غلط تاثر کو دور کرتے ہوئے  کہا کہ دہلی حج کمیٹی کی قرعہ اندازی کی تقریب میں 2022 میں حج سبسڈی ختم ہونے سے عازمیں حج کو پیش آنے والی دشواریوں پر صحافیوں سے جو آف دی ریکارڈ باتیں ہوئیں وہ اتفاق سے بعض اخبارات میں خبر کا حصہ بن گئیں جبکہ فی الحال ملایشیا کے تابنگ حج کی بنیاد پر ہندستان میں کوئی حج کارپوریشن بنانے کے کسی منصوبے پر کام نہیں ہورہا ہے۔


مسٹر راکیش موہن نے بعض اخبارات میں شائع متعلقہ خبر کے تعلق سے اس وضاحت کے ساتھ کہا کہ عازمین حج کو اس سلسلے میں مطلق کسی تذبذب میں پڑنے کی ضرور ت نہیں ۔ حکومت ہند سفر حج کی سہولتوں کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کی پابند ہے۔

First published: Mar 23, 2016 10:40 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading