ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

30 سالہ شخص کھیت میں ٹوائلیٹ کیلئے گئی 8 سال کی بچی کے ساتھ کر رہا تھا گھنونی حرکت، خاتون کی نظر پڑی تو اڑ گئے ہوش

ہریانہ کے پلول ضلع میں ایک مرتبہ پھر سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہاں ضلع کے ایک گاؤں میں ٹوائلیٹ کے لئے کھیتوں میں گئی آٹھ سالہ بچی (Minor Girl Rape) کے ساتھ تیس سالہ شخص نے حیوانیت (Rape) کی۔ کسی خاتون کے دیکھ لینے پر ملزم شخص بچی کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔

  • Share this:
30 سالہ شخص کھیت میں ٹوائلیٹ کیلئے گئی 8 سال کی بچی کے ساتھ کر رہا تھا گھنونی حرکت، خاتون کی نظر پڑی تو اڑ گئے ہوش
ایک گاؤں میں ٹوائلیٹ کے لئے کھیتوں میں گئی آٹھ سالہ بچی کا ریپ

ہریانہ (haryana) کے پلول ضلع میں ایک مرتبہ پھر سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہاں ضلع کے ایک گاؤں میں ٹوائلیٹ (toilet) کے لئے کھیتوں میں گئی آٹھ سالہ بچی (Minor Girl Rape) کے ساتھ تیس سالہ شخص نے حیوانیت (Rape) کی۔ کسی خاتون کے دیکھ لینے پر ملزم شخص بچی کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ منڈ کٹی تھانہ پولیس (Police) نے متاثرہ بچی کی شکایت پر نامزد ملزم کے خلاف معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس جانچ افسر رینو نے بتایا کہ ایک بچی نے شکایت درج کرائی ہے کہ وہ چوتھی کلاس کا طالبہ ہے۔ بچی اپنے نانا۔نانی کے گھر آئی ہوئی تھی جو کہ اپنے ماما کے بچوں کے ساتھ کھیتوں میں ٹوائلیٹ کیلئے گئی تھی۔ اسی دوران گاؤں سوندہد مقامی علی عرف گگن آیا اور بچی کو پاس بنی جھوپڑی میں لے گیا جہاں پر ملزم نے بچی کا ریپ کیا اور فحش حرکتوں کو انجام دیا۔

پولیس (Police)  نے ملزم کو کیا گرفتار

اسی دوران ایک خاتون نے اس شخص کو دیکھ لیا۔ خاتون کو دیکھ کر ملزم بچی کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے متاثری بچی کی شکایت کی بنیاد پر ملزم شخص کے خلاف معاملہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے اور اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔


وہیں یوپی  (uttar pradesh) کے بلند شہر میں اجتماعی عصمت دری (gang rapeٌ) متاثرہ ایل ایل بی کی طالبہ نے پھانسی لگاکر خودکشی کر لی۔ اس واقعے سے علاقے میں سنسنی پھیلی ہوئی ہے۔ پولیس نے گینگ ریپ کے اہم ملزم قمرالدین کو ہریانہ کے فریدآبادہ سے گرفتار کر لیا ہے۔ معاملے میں دو دیگر ملزم فراف ہیں۔ دونوں فرار ملزموں کی گرفتاری کے لئے پولیس کی چار ٹیمیں تشکیل کی گئی ہیں۔ پورے معاملے کی جانچ ایس پی کرائم برانچ کر رہے ہیں۔

Published by: sana Naeem
First published: Nov 18, 2020 03:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading