உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دلی میں بھیڑ نے چوری کے شک میں نابالغ کا پیٹ پیٹ کر کیا قتل

    علامتی تصویر: گیٹی امیجیز

    علامتی تصویر: گیٹی امیجیز

    بتایا جا رہا ہے کہ نابالغ ایک گھر میں قیمتی سامان چوری کرنے کے لئے داخل ہوا تھا

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      قومی راجدھانی میں مکندپور کے بھلسوا ڈیری علاقہ میں بھیڑ نےچوری کے شک میں ایک نابالغ کو پیٹ پیٹ کر مارڈالا۔ پولیس نے منگل کو بتایا کہ نابالغ کی لاش اس کے گھر کے پاس ملی ہے ۔ بتایاجا رہا ہے کہ نابالغ ایک گھر میں قیمتی سامان چوری کرنے کے لئے داخل ہواتھا ۔گھرکے مالک نے اسے پکڑ لیا اور آس پاس کے لوگوں کےساتھ مل کر اسکی جم کرپٹائی کی ۔ نابالغ کی پٹائی سے موت ہوگئی اور اسکی لاش اسکے گھر کے پاس ہی پھینک دی گئی ۔نابالغ 15دن پہلے ہی بہار سے دہلی اپنے چچا کے گھر آیاتھا۔


      پولیس نے بتایا کہ اس سلسلہ میں بھلسوا ڈیری تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ابھی تک تین ملزمان کو گرفتار کیاگیا ہے اور تین فرارہیں ۔ ملزمان کی شناخت نندکشور،راج کشور ،تروینی ،دیش راج ،سنت لال اور سوہن لال کی شکل میں ہوئی ہے ۔سبھی چھ ملزمان ایک خاندان کے ہیں۔ پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔

      First published: