لکھنؤ : وکاس نگر واقع منی اسٹیڈیم میں منظم ہونے والے دوروزہ ‘اٹل سواستھ میلے’ میں انٹیگرل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز انڈ ریسرچ ، لکھنئو نے بھی طبی خدمات پر مشتملُ اپنا غیر معمولی تعاون پیش کیا واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری باجپائی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یہ دوروزہ صحتی میلہ تیسری مرتبہ منظم کیا گیاتھا۔ اب تک منظم کئے گئے میلوں سے مختلف امراض کے ہزاروں مریض شفاء حاصل کرچکےہیں۔ اس بار بھی انٹیگرل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز انڈ ریسرچ کی جانب سے دو دن متواتر ، تین مخصوص شعبوں ، جِلدی بیماریوں ، ای این ٹی اور ریسپیرٹری میڈیسن میں غیر معمولی خدمات پیش کی گئیں۔ مریضوں کی خدمات کے لئے دونوں دن قابل ڈاکٹروں ، نرسوں وارڈ بوائز اور دیگر اسٹاف پر مشتمل خصوصی ٹیمیں متعین کی گئی تھیں۔
ان ٹیموں کے سبھی ممبران صبح نو بجے سے شام چھ بجے تک مریضوں کی مستقل خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کوششوں کے نتجےمیں ہزاروں مریضوں کو نہ صرف مفت دوائیں تقسیم کی گئیں بلکہ انہیں یہ یقین دہانی بھی کرائی گئی کے وہ آئ آئ ایم ایس انڈ آر میں کبھی بھی آکر اپنا چیک اپ اور علاج کرا سکتے ہیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ چوبیس اور پچیس دسمبر کو منظم کیے گئے اس دوروزہ اٹل سواستھ میلے کے دوسرے دن اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی میلے میں شرکت کی اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لکھنئو ، اتر پردیش اور دیش کے گورو اٹل بہاری باجپائی جی کو انُکی جینتی کے موقع پر پورا ملک خراج عقیدت پیش کررہا ہے۔
لہٰذا یہ سواستھ میلہ بھی اسی کی ایک کڑی کی شکل میں دیکھا جانا چاہئے ، انٹیگرل یونیورسٹی کے ذمہ داران، میڈیکل افسران اور محمکہءِ صحت سے جڑے تمام لوگ مانتے ہیں کہ دیگر مختلف شعبوں کے ساتھ ساتھ صحت اور طبی سہولیات کی فراہمی کے میدان میں بھی اتر پردیش اور دیش نے غیر معمولی ترقی کی ہے اور خوش آئند پہلو یہ ہے کہ دیش اور پردیش کی ہمہ جہت ترقی کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی جی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی مسلسل کوشاں ہیں جس کے خوش آئند نتائج بھی سامنے آرہے ہیں ۔میلے میں سابق نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما، میئر سنیکت بھاٹیہ اور کئی دیگر معزز لوگ بھی شریک ہوئے۔
UP Board Exam 2023: یوپی بورڈ امتحان پر بڑا اپڈیٹ! جانئے اب کب ہوں گے امتحاناتاقلیتی تعلیمی مسائل، معاشرے کی زبوں حالی اور ماہرینِ تعلیم سپریم کورٹ نے ہلدوانی تجاوزات کیس میں نینیتال ہائی کورٹ کے فیصلے پر لگائی روک
آئی آئی ایم ایس انڈ آر کے ذمہداران مانتے ہیں کہ حکومت کی ایما پر منظم کئے جانے والے اس انداز کے میلوں سے ہزاروں غریب مریضوں کے مسائل حل ہورہے ہیں لہٰذا جب جب بھی حکومت کی جانب سے اس انداز کے میلے یا دیگر پروگرام منظم کئے جائیں گے انٹیگرل یونیورسٹی کا متعلقہ شعبہ اپنا مکمل تعاون پیش کرے گا ۔۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔