حج 2019 : بڑی تعداد میں محرم کے بغیرسفرحج پرخواتین کے جانے کی امید: مختارعباس نقوی
مرکزی وزیربرائے اقلیتی امورنے مختلف ریاستوں کی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ ابھی تک تقریبا 2000 خواتین نے بغیرمحرم کے حج پر جانے کے لئے درخواست دی ہے۔
مرکزی وزیربرائے اقلیتی امورنے مختلف ریاستوں کی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ ابھی تک تقریبا 2000 خواتین نے بغیرمحرم کے حج پر جانے کے لئے درخواست دی ہے۔
نئی دہلی: مرکزی وزیربرائے اقلیتی امورمختار عباس نقوی نے اتوارکو یہاں کہا کہ حج 2019 میں ہندوستان سے محرم کے بغیربڑی تعداد میں خواتین کے سفرحج پرجانے کی امید ہے۔ انہوں نے یہاں مختلف ریاستوں کی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ ابھی تک تقریبا 2000 خواتین نے بغیرمحرم کے حج پر جانے کے لئے درخواست دی ہے۔ ابھی مزید تعداد بڑھنے کا امکان ہے۔
مختارعباس نقوی نے کہا سنہ 2018 میں پہلی بارمرکزکی مودی حکومت نے مسلم خواتین کو بغیرمحرم کے سفرحج پرجانے کی شرط کوختم کیا تھا، جس کی وجہ سے 2018 میں 1300 کے قریب مسلم خواتین بغیرمحرم کے سفرحج پرگئی تھیں۔ پہلی بارخاتون ’خادم الحجاج‘ کی خدمات لی گئیں۔ خاتون حج کوآرڈینیٹر، خادم الحجاج سعودی عرب میں حاجیوں کی معاونت کے لئے مقررکی گئی ہیں۔ مرکزی وزیرنے کہا کہ 7 نومبرکو درخواست کا مرحلہ شروع ہونے کے بعد سے ابھی تک دو لاکھ 23 ہزارسے زیادہ درخواستیں ’حج 2019‘ کے لئے حج کمیٹی آف انڈیا کو موصول ہوئی ہیں، جن میں47 فیصد سے زیادہ خواتین شامل ہیں۔ خیال رہے کہ حج درخواست کی آخری تاریخ 12 دسمبر ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔