ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

تاریخی امام باڑہ وقف مرزاغلام حیدر کے معاملہ میں نیا موڑ ، مولانا حسن رضا کو متولی نے دی دھمکی

الہ آباد کے تاریخی امام باڑہ وقف مرزاغلام حیدر کوایک بلڈر کے ہاتھوں فروخت کئے جانے کے معاملے میں ایک نیا موڑ آ گیا ہے ۔ امام باڑہ کو فروخت کئے جانے کی شدید مخالفت کرنے والے مولانا حسن رضا کو متولی کی طرف سے دھمکی دی گئی ہے ۔

  • ETV
  • Last Updated: Sep 23, 2016 03:53 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
تاریخی امام باڑہ وقف مرزاغلام حیدر کے معاملہ میں نیا موڑ ، مولانا حسن رضا کو متولی نے دی دھمکی
الہ آباد کے تاریخی امام باڑہ وقف مرزاغلام حیدر کوایک بلڈر کے ہاتھوں فروخت کئے جانے کے معاملے میں ایک نیا موڑ آ گیا ہے ۔ امام باڑہ کو فروخت کئے جانے کی شدید مخالفت کرنے والے مولانا حسن رضا کو متولی کی طرف سے دھمکی دی گئی ہے ۔

الہ آباد: الہ آباد کے تاریخی امام باڑہ وقف مرزاغلام حیدر کوایک بلڈر کے ہاتھوں فروخت کئے جانے کے معاملے میں ایک نیا موڑ آ گیا ہے ۔ امام باڑہ کو فروخت کئے جانے کی شدید مخالفت کرنے والے مولانا حسن رضا کو متولی کی طرف سے دھمکی دی گئی ہے ۔ دھمکی کے بعد مولانا حسن رضا نے متولی وقار رضوی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔

خیال رہے کہ الہ آباد کے تاریخی امام باڑہ مرزا غلام حیدر کا وجود ختم ہو چکا ہے ۔ چند ماہ قبل شیعہ وقف بورڈ کے متولی وقار رضوی نے امام باڑہ کی قدیم عمارت کو منہدم کرا نے کے بعد تجارتی کمپلکس کی تعمیر کا کام شروع کیا تھا ۔ لیکن شیعہ طبقہ کی جانب سے شدید مخالفت کے بعد مقامی انتظامیہ نے وقف کی زمین پر تعمیراتی پرعارضی روک لگا دی تھی۔

اب امام باڑے کی زمین پر تعمیراتی کام کی سخت مخالفت کرنے والے مو لانا حسن رضوی کا الزام ہے کہ ان کو متولی وقار رضوی طرف سے دھمکی ملی ہے ۔ مولانا حسن رضا کا کہنا ہے کہ دھمکی دے کر ان سے زبر دستی راضی نامے پر دستخط کرانے کی کوشش کی گئی ۔ مولانا حسن رضا نے متولی وقار رضوی کے خلاف پولیس میں بھی ایف آئی آر درج کرا ئی ہے۔


mirza ghula haider imambara issue

First published: Sep 23, 2016 03:53 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading