ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بی ایس ایف کے غائب جوان کی سرقلم لاش برآمد، سرحد پرکشیدگی میں اضافہ ہونے کا امکان

سرحدی سیکورٹی فورسیزنے اپنے ہم منصب پاکستان رینجرس کے سامنے سختی کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا ہے۔

  • Share this:
بی ایس ایف کے غائب جوان کی سرقلم لاش برآمد، سرحد پرکشیدگی میں اضافہ ہونے کا امکان
علامتی تصویر

پاکستانی فوجیوں نے جموں کے قریب سیکورٹی فورسیز (بی ایس ایف) کے ایک جوان کو گولی مارنے کے بعد اس کا گلا ریت کرقتل کردیا گیا۔ یہ وحشیانہ حرکت منگل کورام گڑھ سیکٹرمیں کی گئی، جس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے بین الاقوامی سرحد اورایل اوسی پر 'ہائی الرٹ' جاری کردیا گیا۔


اس واقعہ سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ  ہو سکتا ہے۔ دوسری طرف سرحدی سیکورٹی فورسیزنے اپنے ہم منصب پاکستان رینجرس کے سامنے سختی کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہیڈ کانسٹبل نریندرکمار کے جسم میں تین گولیوں کے نشان بھی ملے ہیں۔


نریندر کمار کی لاش 6 گھنٹے کے بعد ہند-پاک باڑ کے آگے مل پایا، کیونکہ پاکستانی فریق نے سرحد پرمحتاط رہنے اوربی ایس ایف کی تلاشی جماعتوں پرگولی باری نہ ہو، یقینی بنانے کی گزارش پرکوئی ردعمل ظاہرنہیں کیا۔


یہ بھی پڑھیں:    سیز فائر کی خلاف ورزی :جموں ۔کشمیرسانبہ سیکٹر میں 4 بی ایس ایف کے جوان شہید،تین زخمی

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی رینجرس سے لاپتہ جوان کا پتہ لگانے کے لئے مشترکہ گشت میں شامل ہونے کو کہا گیا تھا، لیکن پاک رینجرس نے ایک مقام تک آنے کے بعد ہم آہنگ  کارروائی میں شامل نہ ہوپانے کے لئےعلاقے میں پانی جمع ہونے کا بہانہ بنا دیا۔ تب بی ایس ایف نے سورج ڈھلنے کا انتظارکیا اورجوان کی لاش چوکی تک لانے کے لئے"خطرے سے پُرمہم" شروع کیا۔

یہ بھی پڑھیں:    امن کی اپیل کے بعد پاکستانی فوجیوں نے پھر برسائی گولیاں ، بی ایس ایف کے دو جوان شہید

بی ایس ایف کے افسران نے بتایا کہ بین الاقوامی سرحد پر جوان کے ساتھ  پہلی ممکنہ وحشیانہ حرکت ہے اور حکومت، وزارت خارجہ اورسرحدی مہم کےڈائریکٹر(ڈی جی ایم او) نے اسے انتہائی سنجیدگی سے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمجھا جاتا ہے کہ یہ معاملہ پاکستانی ہم منصب کے سامنے بھی اٹھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:    بی ایس ایف نے تباہ کیا بنکر ، تو پاکستانی رینجرس نے کی فائرنگ بند کرنے کی فریاد

یہ بھی پڑھیں:    جوان کی شہادت کا بڑا بدلہ: بی ایس ایف نے 15 پاکستانی رینجرز کئے ڈھیر
First published: Sep 19, 2018 07:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading