جموں۔کشمیر: چیوڈارہ میں دلسوز واقعہ، لاپتہ ہوئے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے سے ہر آنکھ ہوئی نم
بیروہ کے چیوڈارہ میں تین سالہ بچے کے لاپتہ ہونے کے بعد اس کی لاش ملنے سے علاقے میں غم و ماتم کی لہر دوڑ گئی ہے، چیوڈارہ کا تین سالہ برہان لاپتہ ہوگیا تھا، اور اس کی لاش مل گئی ہے، بتایا جاتا ہے کہ برہان اپنے گھر کے پاس ہی کھیل رہا تھا، لیکن شام تک گھر واپس نہ لوٹنے پر اس کے گھر والوں میں تشویش پیدا ہوگئی، انہوں نے اس کی تلاش کی کوشش کی، لیکن ان کی کوشش رائیگاں رہی۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Dec 03, 2020 12:32 PM IST
وسطی ضلع بڈگام کےچیوڈارہ بیروہ کے چیوڈارہ میں تین سالہ بچے کے لاپتہ ہونے کے بعد اس کی لاش ملنے سے علاقے میں غم و ماتم کی لہر دوڑ گئی ہے، چیوڈارہ کا تین سالہ برہان لاپتہ ہوگیا تھا، اور اس کی لاش مل گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ برہان اپنے گھر کے پاس ہی کھیل رہا تھا لیکن شام تک گھر واپس نہ لوٹنے پر اس کے گھر والوں میں تشویش پیدا ہوگئی۔ انہوں نے اس کی تلاش کی کوشش کی لیکن ان کی کوشش رائیگاں رہی۔ والدین اپنے لخت جگرکی جدائی میں غم سے نڈھال تھے۔ گاؤں کےلوگ بھی پریشان تھے اور اس معصوم بچےکی تلاش کر رہےتھے۔ ہرایک کی آنکھ نم تھی، ہرایک کی زبان پہ ہی لفظ بولا جاتاکہ اس معصوم بچے نے کون سی خطاکی جس پریہ لاپتہ ہوگئے۔
جب اگلے روزصبح بھی والدین، رشتہ داروں اورگاؤں کے لوگوں نے اس بچےتلاش شروع کی تو انہیں خبرملی کہ نزدیک دوسرے گاؤں میں کسی بچے کی لاش پڑی ہوئی ہےجوں ہی والدین اور رشتہ دار وہاں پہنچے تو وہاں برہان کی لاش ہی پڑی تھی۔ یہ دیکھ کر والدین پرکیاگزری اس کاخدا ہی حافظ۔اس دوران سب لوگ آہ وبکااور سرپیٹنےلگنے ۔یہ خبر سنتے ہی علاقے کےلوگ بھی ماتم کرتےہوئے اس جگہ پہنچے ۔بعدمیں اس بچےکی لاش کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال بیروہ منتقل کی گئی جہاں لوازمات کے تحت اس کاپوسٹ مارٹم کیاگیا۔بعد میں معصوم بچے کی میت ان کےآبائی گھرپہنچائی گئی۔تووہاں صف ماتم بچھ گئی ۔معصوم بچےکےافرادخانہ نےنیوز 18 اردو کوبتایا کہ اس بچےکی موت نےان کے دلوں کو چھلنی کی انہوں نے اس معاملے کی جانچ کا مطالبہ کیا۔
بچے سے متعلق یہ کہا جارہا تھا کہ اس کوکسی نے اغوا کیا گی اتھاجبکہ بچے کے گھروالوں نے پولیس اسٹیشن بیروہ میں اپنے بچے کے لاپتہ ہونے سےمتعلق رپورٹ بھی درج کرائی تھی ۔نیوزایٹین اردوکےہمارے نمائندے منیرحسین حرہ نے ایس ایس پی بڈگام امودناگپوری سے فون پرپوچھاتوانہوں نےکہاگزشتہ رات کو انہیں بچےکے لاپتہ ہونی کی خبرملی جس کےبعدگھروں کی شکایت پر متعلقہ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کی گئی تھی۔