உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    World Toilet Day:مشن پانی میں حلف لیکر ہندوستان کو پانی کے بحران سے بچائیں، پروگرام کی براہ راست نشریات یہاں دیکھیں

    Mission Paani: ورلڈ ٹوائلٹ ڈے  World Toilet Day  کے موقع پر نیٹ ورک 18 اور ریکیٹ کے مشن  Network18 and Reckitt واٹر کے لیے ایک پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔

    Mission Paani: ورلڈ ٹوائلٹ ڈے World Toilet Day کے موقع پر نیٹ ورک 18 اور ریکیٹ کے مشن Network18 and Reckitt واٹر کے لیے ایک پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔

    Mission Paani: ورلڈ ٹوائلٹ ڈے World Toilet Day کے موقع پر نیٹ ورک 18 اور ریکیٹ کے مشن Network18 and Reckitt واٹر کے لیے ایک پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی. ورلڈ ٹوائلٹ ڈے  World Toilet Day  کے موقع پر نیٹ ورک 18 اور ریکیٹ کے مشن  Network18 and Reckitt واٹر کے لیے ایک پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔ جس میں ہندوستان کی کئی بڑی شخصیات ہم وطنوں کے ساتھ پانی اور صفائی کو بچانے کا عہد لیں گی۔ مشن پانی Mission Paani کے بحران سے نمٹنے کے لیے ایک مہم ہے، جو آنے والی نسلوں کے لیے پانی کو بچانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ اس مہم کا مقصد پانی کے تئیں اہل وطن کے رویے میں تبدیلی لانا ہے تاکہ اسے سمجھداری اور احتیاط سے استعمال کیا جا سکے۔

      مشن پانی کا یہ پروگرام صبح 9 بجے سے 11 بجے تک دہلی کے قومی صفائی مرکز (Rashtriya Swachhata Kendra)میں منعقد کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ پورا پروگرام بھی براہ راست نشر کیا جائے گا جسے ناظرین نیوز 18 انڈیا، سی این این نیوز 18 News18 IndiaCNN News18 پر دیکھ سکتے ہیں۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ہندوستان کی 70 فیصد پانی کی سپلائی آلودہ ہے۔ 75 فیصد خاندان ایسے ہیں کہ ان کے گھروں میں پینے کا پانی نہیں ہے۔ صرف یہی نہیں، ہندوستان میں ہر سال ایک اندازے کے مطابق 2 لاکھ لوگ صرف ناکافی محفوظ پانی کی کمی کی وجہ سے اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں۔

      ملک کو اس سنگین مصیبت سے بچانے کے لیے آپ بھی لیں حلف -
      ہم ہندوستانی
      ایک صاف اور صحت مند دنیا بنانے کے لیے،
      ہر بیماری سے لڑنے کا
      صفائی کی طرف بڑھنے کا
      اور ہندوستان کے ہر باشندے کو صاف پانی
      اور ٹوائلیٹ  کی سہولیات دلانے کی قسم لیتے ہیں

      ملک کو گندگی سے پاک رکھنے کا حلف لیکر بنیں مہم کا حصہ ۔
      ہم ہندوستانی ہیں
      ایک صاف اور صحت مند دنیا بنانے کے لیے
      ہر بیماری سے لڑنے کے لیے
      ہر صفائی کی طرف بڑھنے کے لیے،
      اور ہندوستان کے ہر باشندے کو پینے کا صاف پانی
      اور مجموعی صفائی کو یقینی بنانے کا عہد کرتے ہیں۔
      ہم 'سوچھ بھارت ابھیان' اور 'جل جیون مشن' کو کامیاب بنانے کا عہد کرتے ہیں۔
      جے سوچھتا

      یہ ہوں گے پروگرام کے مہمان خصوصی

      جل شکتی کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت، اداکار اکشے کمار، لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا، مشن پانی کی تمہید کے مصنف کوثر منیر، ٹرانس جینڈر حقوق کارکن لکشمی نارائن ترپاٹھی، ہندوستانی کرکٹر اسمرتی مندھانا، ہندوستانی ہاکی ٹیم کے گول کیپر سریجیش سمیت ملک کی کئی بڑی شخصیات نے پروگرام کاکا حصہ بنیں گی۔

       
      Published by:Sana Naeem
      First published: