اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جنسی استحصال کے الزامات سے گھرے ایم جے اکبر کی وطن واپسی، کہا- الزامات پر بعد میں دوں گا جواب

      اتوار کی صبح نائیجیریا کے دورے سے ایم جے اکبر وطن واپس لوٹ آئے ہیں

    اتوار کی صبح نائیجیریا کے دورے سے ایم جے اکبر وطن واپس لوٹ آئے ہیں

    اتوار کی صبح نائیجیریا کے دورے سے ایم جے اکبر وطن واپس لوٹ آئے ہیں

    • Share this:
      مرکزی وزیر مملکت ایم جے اکبر پر 10 صحافیوں نے جنسی استحصال کا الزام لگایا ہے۔ جس کے بعد ان کے استعفی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔  اتوار کی صبح نائیجیریا کے دورے سے وہ وطن واپس لوٹ آئے ہیں۔ ان کی وطن واپسی ہوتے ہی جب صحافیوں نے ان پر لگے الزامات سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس کا جواب بعد میں دیں گے۔ ایسا کہا جا رہا ہے کہ مرکزی وزیر مملکت ایم جے اکبر کے بیان کے بعد بی جے پی ان پر کوئی کاروائی کر سکتی ہے۔
      ہیش ٹیگ’ می ٹو‘مہم كے تحت ان پر کئی خواتین صحافیوں نے جنسی استحصال کے الزام لگائے ہیں جس سے ان کی کرسی پر خطرہ منڈلا رہا ہے۔ ان کے ساتھ بطور انٹرن کام کر چکی ایک ٹیلی ویژن چینل کی صحافی کے الزام کے بعد ان پر دباؤ اور بھی بڑھ گیا ہے۔
      بھارتیہ جنتا پارٹی نے فی الحال اس معاملہ پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ کئی خواتین تنظیموں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور پارٹی صدر امت شاہ سے ایم جے اکبر کو عہدہ سے ہٹائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔



      نیوز 18 اور یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ
      First published: