اپنا ضلع منتخب کریں۔

    آسام میں بیف بیچنے کےشک میں مسلم بزرگ کوبھیڑنے پیٹا، زبردستی کھلایا خنزیرکا گوشت

    نیوز 18 کریٹیو

    نیوز 18 کریٹیو

    آسام پولیس نے اس حادثہ سے منسلک پانچ لوگوں کو گرفتارکیا ہے۔ جبکہ شوکت علی کا سرکاری اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

    • Share this:
      آسام کے وشوناتھ ضلع میں ایک مسلم بزرگ کومبینہ طورپربیف بیچنےکےالزام میں پیٹا گیا۔ یہی نہیں اسےخنزیرکا گوشت (پورک) بھی کھلایا گیا۔ یہ حادثہ پیرکواس وقت سامنے آیا، جب اس بدنما حادثہ سے منسلک ویڈیووائرل ہونے لگا۔  ویڈیومیں نظرآرہا ہےکہ ایک شخص گھٹنوں کے بل بیٹھا ہواہےاوربھیڑسے رحم کی بھیک مانگ رہا ہے۔

      ذرائع کےمطابق متاثرہ شخص کی شناخت شوکت علی کے طورپرہوئی ہے۔ 68 سالہ شوکت علی کوروڈ کنارے پیٹا گیا۔ بھیڑنےاس سے پوچھا کہ کیا وہ بنگلہ دیش سے ہے؟ کیا اسے بیف بیچنےکا لائسنس ملا ہے؟ شوکت علی کا فی الحال سرکاری اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

      آسام پولیس نےحادثہ سے متعلق پانچ لوگوں کوگرفتارکرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ کچھ لوگوں نے شوکت علی کووارننگ دی تھی کہ وہ اس چیزکونہ بیچے، جسے وہ بیف مانتے ہیں۔ ایک پولیس افسرنےبتایا ’پانچ لوگوں کوگرفتارکیا گیا تھا، لیکن انہیں اچھے برتاوسے متعلق بانڈ بھروانےکےبعد فوجداری کےدفعہ 107 کےتحت جانےدیا گیا‘۔
      First published: