ماب لنچنگ پر سوشل میڈیا سائٹس کے سینئر اہلکار ہوں گے ذمہ دار ؟ بنے گا سخت قانون
ملک میں ہجومی تشدد کے بڑھتے واقعات پر سوشل میڈیا کمپنیوں جیسے فیس بک ، وہاٹس ایپ کے افسروں کی بھی جوابدہی طے کی جاسکتی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Sep 05, 2018 10:07 PM IST

علامتی تصویر
ملک میں ہجومی تشدد کے بڑھتے واقعات پر سوشل میڈیا کمپنیوں جیسے فیس بک ، وہاٹس ایپ کے افسروں کی بھی جوابدہی طے کی جاسکتی ہے۔ ماب لنچنگ کے واقعات پر قابو پانے کے طریقوں کا مشورہ دینے کیلئے بنائی گئی سکریٹریوں کی کمیٹی کا یہ ایک اہم مشورہ ہے۔ ملک بھر میں اس طرح کے پرتشدد واقعات کو روکنے کیلئے حکومت جلد ہی سخت قانون بنانے کی تیاری کررہی ہے۔
اس معاملہ کیلئے تشکیل وزرا گروپ کمیٹی کی پہلی میٹنگ وزارت داخلہ میں ہوئی۔ وزرا گروپ کو سکریٹری سطح کی کمیٹی کی رپورٹ کی معلومات دی گئی۔ اس اہم میٹنگ میں وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ ، وزیر خارجہ سشما سوراج ، وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری ، آئی ٹی وزیر روی شنکر پرساد اور داخلہ سکریٹری سمیت کئی اعلی افسران شریک تھے۔
ماب لنچنگ پر وزرا گروپ کی کمیٹی کے سربراہ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ ہیں۔ اس میٹنگ میں ماب لنچنگ پر سکریٹری سطح کی کمیٹی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمیٹی نے لنچنگ روکنے کیلئے الگ سے قانون اور اگر ماب لنچنگ کی افواہ سوشل میڈیا سے پھیلتی ہے ، تو اس کے مالکان کو براہ راست طور پر ذمہ دار ٹھہرانے کی سفارش کی ہے۔ اس کے علاوہ کمیٹی نے ماب لنچنگ سے متاثرین کو مرکزی حکومت کے ذریعہ مدد اور اس کے ملزمین پر غیر ضمانتی دفعات نافذ کرنے کی سفارش کی ہے۔
جموں و کشمیر : بارہمولہ میں سیکورٹی فورسیز اور دہشت گردوں کے درمیان مڈبھیڑ ، تین دہشت گرد گھرے
اترپردیش: گائے اسمگلنگ کے شک میں مسلم نوجوانوں کی پٹائی، ملزم گرفتار