உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اگلے کچھ دنوں میں ہندوستان آسکتی ہے کورونا ویکسین ماڈرنا کی پہلی کھیپ : ذرائع

    اگلے کچھ دنوں میں ہندوستان آسکتی ہے کورونا ویکسین ماڈرنا کی پہلی کھیپ : ذرائع (File photo)

    اگلے کچھ دنوں میں ہندوستان آسکتی ہے کورونا ویکسین ماڈرنا کی پہلی کھیپ : ذرائع (File photo)

    Moderna Vaccine in India: ہندوستان کے ڈی سی جی آئی نے حال ہی میں ممبئی کی دوا ساز کمپنی سپلا کو ایمرجنسی استعمال کیلئے ماڈرنا کے کووڈ ٹیکے کو امپورٹ کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : مرکزی حکومت کو امید ہے کہ کورونا وائرس ٹیکہ ماڈرنا کی پہلی کھیپ اگلے کچھ دنوں میں ہندوستان پہنچ سکتی ہے ۔ ذرائع نے ہفتہ کو سی این این نیوز 18 کو یہ جانکاری دی ۔ سبھی ویکسین عالمی صحت تنظیم کے ذریعہ شروع کئے گئے عالمی ٹیکہ کاری پروگرام کوویکس کا حصہ ہیں اور اسی کے تحت ہندوستان کو ماڈرنا ویکسین دینے کی تیاری ہورہی ہے ۔ کوویکس ایک عالمی پہل ہے جس کے تحت آمدنی کی سطح سے قطع نظر کووڈ ۔19 کی ویکسین تمام ممالک کو جلد اور یکساں طور پر مہیا کرانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔

      سرکاری ذرائع نے 29 جون کو ہی بتایا تھا کہ ہندوستان کے ڈی سی جی آئی نے ممبئی کی دوا ساز کمپنی سپلا کو ایمرجنسی استعمال کیلئے ماڈرنا کے کووڈ ٹیکہ کو امپورٹ کرنے کی اجازت دیدی ۔ کووی شیلڈ ، کوویکسین اور اسپوتنک کے بعد ماڈرنا کا ٹیکہ ہندوستان میں دستیاب ہونے والا کورونا کا چوتھا ٹیکہ ہوگا ۔

      سرکاری ذرائع نے سی این این ۔ نیوز 18 کو بتایا کہ ہندوستانی حکومت کو امید ہے کہ ملک میں ماڈرنا ویکسین کی پہلی کھیپ اگلے کچھ دنوں میں پہنچ جائے گی ۔ حالانکہ پہلی کھیپ میں ویکسین کے کتنے ڈوز آئیں گے ، اس بارے میں ابھی تک جانکاری نہیں مل سکی ہے ۔

      ماڈرنا نے ایک خط میں 27 جون کو ڈی سی جی آئی کو اطلاع دی تھی کہ امریکی حکومت یہاں استعمال کیلئے کووڈ کے اپنے ٹیکے کی ایک مخصوص تعداد میں ڈوز کوویکس کے ذریعہ ہندوستانی حکومت کو عطیہ میں دینے کیلئے رضامند ہوگئی ہے ۔ ساتھ ہی اس نے اس کیلئے سی ڈی ایس سی او سے منظوری مانگی ہے ۔

      سپلا نے 28 جون کو امریکی دوا ساز کمپنی کی جانب سے ان ٹیکوں کے امپورٹ اور تقسیم کا حق دینے کیلئے ڈرگ ریگولیٹر سے اپیل کی تھی ، جس کو 29 جون کو منظوری دیدی گئی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: