ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بڑی خبر: روی شنکر پرساد اور پرکاش جاوڈیکر نے بھی دیا مودی کابینہ سے استعفیٰ

Modi Cabinet Expansion: روی شنکر پرساد اور پرکاش جاوڈیکر سے قبل ڈی وی سدا نند گوڑا، کرناٹک کے گورنر بنائے گئے تھاور چند گہلوت، رمیش پوکھریال نشنک، ڈاکٹر ہرش وردھن، سنتوش کمار گنگوار استعفیٰ دے چکے ہیں۔

  • Share this:
بڑی خبر: روی شنکر پرساد اور پرکاش جاوڈیکر نے بھی دیا مودی کابینہ سے استعفیٰ
روی شنکر پرساد اور پرکاش جاوڈیکر نے بھی دیا مودی کابینہ سے استعفیٰ

نئی دہلی: مودی کابینہ کی توسیع سے قبل مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر اور روی شنکر پرساد نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ پرکاش جاوڈیکر اطلاعات ونشریات کی وزارت کے ساتھ ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت سنبھال رہے تھے۔ وہیں روی شنکر پرساد کے پاس قانون اور آئی ٹی وزارت کا ذمہ تھا۔ ان دونوں وزرا کے استعفیٰ کے بعد اب کابینہ سے استعفیٰ دینے والے وزرا کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔


ان دونوں سینئر وزرا سے قبل ڈاکٹر ہرش وردھن (Harsh Vardhan)، سنتوش کمار گنگوار (Santosh Kumar Gangwar)، رمیش پوکھریال نشنک (Ramesh Pokhriyal Nishank)، بابل سپریو، سدانند گوڑا اور دیبوشری چودھری اور رتن لال کٹاریہ سمیت 11 وزرا نے بدھ کے روز اپنے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ استعفیٰ دینے والوں میں سنجے دھوترے، تھاور چند گہلوت اور راو صاحب پاٹل، پرتاپ سارنگی کا نام بھی شامل ہے۔


اس درمیان آج صبح وزیر عہدے کے ممکنہ چہرے وزیر اعظم نریدنر مودی سے ملنے ان کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ وزیر اعظم سے ملنے پہنچے سبھی لیڈران شام 6 بجے راشٹرپتی بھون کے اشوک ہال میں کووڈ پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے ہونے والی حلف برداری تقریب میں وزیر عہدے اور رازداری کا حلف لیں گے۔ وزیر اعظم کے طور پر مئی 2019 میں 57 وزرا کے ساتھ اپنی دوسری مدت کار شروع کرنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی پہلی بار مرکزی کابینہ میں ردوبل اور توسیع کرنے جا رہے ہیں۔ موجودہ کابینہ میں 53 وزرا ہیں اور ضوابط کے مطابق کابینہ میں اراکین کی تعداد زیادہ سے زیادہ 81 ہوسکتی ہے۔


رمیش پوکھریال نے بتائی استعفیٰ کی وجہ

ایک ذرائع نے بتایا کہ رمیش پوکھریال نشنک نے صحت سے متعلق وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے استعفیٰ دیا ہے۔ نشنک کچھ وقت پہلے ہی کووڈ-19 سے متاثر ہوگئے تھے۔ ٹھیک ہونے کے بعد انہیں دوبارہ صحت سے متعلق پریشانیوں کے مد نظر اسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا۔ اسی وجہ سے انہوں نے کابینہ سے استعفیٰ دینے کی پیشکش کی تھی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 07, 2021 05:59 PM IST