உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وزیر اعظم مودی کے دورہ چین سے قبل کابینہ میں توسیع ، اتوار کی صبح ہوگا پروگرام

    وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ: فائل فوٹو۔

    وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ: فائل فوٹو۔

    وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو اپنی کابینہ میں پھیر بدل کریں گے ۔ اتوار کی صبح کابینہ میں توسیع اور پھیر بدل کی جائے گی

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہل : وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو اپنی کابینہ میں پھیر بدل کریں گے ۔ اتوار کی صبح کابینہ میں توسیع اور پھیر بدل کی جائے گی ، تین ستمبر کو برکس سمیلن کیلئے چین روانہ ہونے سے قبل مودی کابینہ میں توسیع ہوگی۔ تاہم پہلے خبریں ایسی آرہی تھیں کہ ہفتہ کو یہ پروگرام ہوگا۔
      خیال رہے کہ کابینہ میں توسیع سے قبل چار وزرا راجیو پڑتاپ روڈی ، پھگن سنگھ کلستے ، سنجیو بالیان اور مہندر ناتھ پانڈے استعفی دے چکے ہیں جب کہ مرکزی وزیر اوما بھارتی بھی استعفی کی پیش کش کرچکی ہیں ۔
      بتایا جارہاہے کہ اس مرتبہ وزرا کی کام کاج کے اعتبار سے رینکنگ نہیں کی گئی ہے بلکہ سبھی وزرا کے نام کے آگے صرف مثبت یا منفی لکھ دیا گیا ہے ۔ وزرا کی روداد ایکسل شیٹ پر تیار کی گئی ہے ۔ بعد میں یہ شیٹ پارٹی صدر امت شاہ نے وزیر اعظم مودی کے سپرد کردی ۔ ذرائع کے مطابق اس کو بنیاد بناتے ہوئے ہی پھیر بدل اور توسیع کی جائے گی ۔
      First published: