உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مودی کابینہ کی آج سب سے بڑی توسیع، شامل ہو سکتے ہیں 19 نئے چہرے!۔

    نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج اپنی کابینہ میں ردوبدل کرنے والے ہیں۔

    نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج اپنی کابینہ میں ردوبدل کرنے والے ہیں۔

    نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج اپنی کابینہ میں ردوبدل کرنے والے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج اپنی کابینہ میں ردوبدل کرنے والے ہیں۔ صبح 11 بجے ہونے والی اس کابینہ توسیع میں 19 وزراء کے حلف لینے کی امید ہے۔ اس میں آئندہ انتخابات کو دیکھتے ہوئے اتر پردیش کو ترجیح دی جائے گی۔ مئی 2014 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد مودی کابینہ میں یہ سب سے بڑا ردوبدل ہو گا جس میں چھ وزراء کی چھٹی ہو جائے گی اور 19 نئے چہرے شامل کئے جائیں گے۔ یہ معلومات پارٹی ذرائع نے دی ہے۔

      وزیر بننے والے لیڈران راجستھان، اترپردیش، گجرات، کرناٹک اور اتراکھنڈ سے پیر کو قومی دارالحکومت پہنچ چکے ہیں۔ ان سبھوں نے امت شاہ سے چائے پر ملاقات کی۔

      ذرائع کے مطابق کابینہ توسیع میں 19 نئے چہروں کو جگہ ملنے جا رہی ہے۔ ذرائع بتا رہے ہیں کہ کابینہ میں شامل کئے جا رہے ناموں کا انتخاب اپنی ترقی کے ویژن، گڈ گورننس اور مرکز کے گاؤں، غریب اور کسان کی پالیسیوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
      First published: