ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نیتاجی سبھاش چندر بوس سے وابستہ خفیہ سو فائلیں منظرعام پرلائی گئیں

نئی دہلی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے نیتاجی سبھاش چندر بوس سے وابستہ خفیہ 100فائلوں کو آج ان کی 119ویں سالگرہ پر عوام الناس کے لئے جاری کردیا جس کے بعد ان کی موت کے راز پر سے پردہ اٹھنے کا امکان ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 23, 2016 01:35 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نیتاجی سبھاش چندر بوس سے وابستہ خفیہ سو فائلیں منظرعام پرلائی گئیں
نئی دہلی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے نیتاجی سبھاش چندر بوس سے وابستہ خفیہ 100فائلوں کو آج ان کی 119ویں سالگرہ پر عوام الناس کے لئے جاری کردیا جس کے بعد ان کی موت کے راز پر سے پردہ اٹھنے کا امکان ہے۔

نئی دہلی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے نیتاجی سبھاش چندر بوس سے وابستہ خفیہ 100فائلوں کو آج ان کی 119ویں سالگرہ پر عوام الناس کے لئے جاری کردیا جس کے بعد ان کی موت کے راز پر سے پردہ اٹھنے کا امکان ہے۔ مسٹر مودی نے نیشنل آرچیوز میں نیتاجی کے رشتہ داروں کی موجودگی میں ایک تقریب کے دوران ان فائلوں کی ڈیجیٹل کاپیاں جاری کیں۔ اس موقع پر وزیر ثقافت مہیش شرما اور شہری ترقیات کے وزیر مملکت بابل سپریو بھی موجود تھے۔


وزیراعظم نے ساڑھے بارہ بجے نیشنل آرچیوز پہنچنے پر نیتاجی کے مجسمے پر پھولوں کے ہار چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس سے قبل انہوں نے پارلیمنٹ کے احاطہ میں نیتاجی کی تیل سے بنی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کئے جہاں نیتاجی کے کنبہ کے لوگ موجود تھے جو بعد میں نیشنل آرچیوز پہنچے۔


مسٹر مودی نے آرکائیو میں نمائش میں پیش کئے گئے دستاویزات کو غور سے دیکھا اور اس کے بعد ان فائلوں کی ڈیجیٹل کاپیوں کو عوام کے لئے جاری کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نیتا جی کے اہل خانہ سے کچھ دیر بات چیت بھی کی۔ خیال ر ہے کہ وزیر اعظم نے گزشتہ 14 اکتوبر کو اپنی رہائش گاہ پر نیتا جی کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران یہ اعلان کیا تھا کہ حکومت نیتا جی سے وابستہ فائلوں کو عوام کے لئے جاری کرے گی۔


فائلوں کو منظرعام پر لانے کے وزیر اعظم کے اعلان کے بعد وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ نے بھی اپنے پاس موجود فائلوں کو عام کرنے کا عمل شروع کر دیا تھا اور آرکائیو کو وہ فائلیں بھیج دی تھیں۔اس کے بعد گزشتہ چار دسمبر کو وزیر اعظم کے دفتر نے اپنے پاس موجود 33 فائلوں کو عام کرنے کے لئے قومی آرکائیو کے حوالے کر دیا تھا۔ آرکائیو شروع میں سو فائلوں کو عوام کے لئے جاری کر رہا ہے۔ ان فائلوں کو ڈیجیٹل بنایا گیا ہے اور انہیں اچھی طرح سے محفوظ بھی بنایاگیا ہے۔آرکائیو نے ہر ماہ پچیس فائلوں کی ڈیجیٹل کاپی عوام کے لئے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

First published: Jan 23, 2016 01:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading