ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

عام انتخابات سے قبل ریلوے میں زبردست بھرتی، لاکھوں لوگوں کومل سکتی ہے نوکری

پیوش گوئل نے زبردست نوکری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ریلوے تقریباً چارلاکھ لوگوں کو روزگاردینےجارہا ہے۔ 10 فیصد اعلیٰ ذات کے پسماندہ لوگوں کوبھی ریزرویشن بھی ملے گا۔

  • Share this:
عام انتخابات سے قبل ریلوے میں زبردست بھرتی، لاکھوں لوگوں کومل سکتی ہے نوکری
علامتی تصویر

وزیرریل پیوش گوئل نے زبردست بھرتی کا اعلان کیا ہے۔ ریلوے وزیرنے بدھ کوکہا کہ ریلوے تقریباً 4 لاکھ لوگوں کوروزگاردینے جارہا ہے۔ ریلوے 230000 لوگوں کوسیدھے روزگار دے گا۔ انڈین ریلوے بھرتی مہم دوفیزمیں چلایا جائے گا۔ پہلے فیزمیں انڈین ریل  131428 لوگوں کی بھرتی کرے گا۔


دو فیزمیں 230000 لوگوں کی بھرتی کی جائے گی، ان میں 34 ہزارشیڈول کاسٹ 17 ہزار شیڈول ٹرائب، جبکہ اوبی سی کے لئے 62 ہزاربھرتی ہوگی۔ وہیں غریب اعلیٰ ذات کو اقتصادی پسماندگی کی بنیاد پرالگ سے 10 فیصد ریزرویشن بھی ملے گا۔  آپ کو بتادیں کہ روزگارکے محاذ پراپوزیشن مسلسل مودی حکومت پرحملہ آورہے۔


گزشتہ دنوں ایک آرٹی آئی کے جواب میں ریلوے نے بتایا تھا کہ 2008 سے2018 تک جتنے لوگ ریٹائرہوئے، ان سے کم ہی لوگوں کوروزگاردیا گیا۔ اسی وجہ سے آج ریلوے میں تقریباً تین لاکھ عہدے خالی ہیں۔


ریلوے کا میگا بھرتی پلان

پہلے فیزمیں انڈین ریل 131428 لوگوں کی بھرتی کرے گا۔ پہلے فیزمیں (فروری-مارچ 2019) میں شروع کیا جائے گا، جسے (اپریل- مئی 2020) تک چلایا جائے گا۔ دوسرا فیز (مئی سے جون 2020) سے لے کر(جولائی-اگست 2021) تک چلایا جائے گا، جس میں 99 ہزارلوگوں کوانڈین ریلوے سیدھے طورپرروزگاردے گا۔
First published: Jan 23, 2019 10:27 PM IST