حکومت نے اپنے ملازمین اور پنشنروں کے مہنگائی بھتہ میں تین فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہےجس سے مہنگائی بھتہ کی شرح 12 فیصد ہوجائے گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت آج کی کابینہ اجلاس میں اس امر کی تجویز منظور کی گئی۔
اجلاس کے بعد، وزیر خزانہ ارون جیتی نے صحافیوں کو بتایا کہ سینٹرل گورنمنٹ کے ملازمین اور پنشنروں کو ابھی 9 فیصد کی شرح سے مہنگائی بھتہ مل رہا ہے ۔ حکومت نے اس میں 3 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے مہنگائی بھتہ کی شرح 12 فیصد ہوجائے گی ۔ یہ شرح یکم جنوری سے لاگو ہوگی ۔
جیٹلی نے کہا کہ مہنگائی بھتہ کی شرح میں اضافے کی وجہ سے سرکاری خزانے پر 9168.12 کروڑ کا بوجھ بڑھ جائے گا۔ اس میں دو مہینے جنوری اور فروری کے مہنگائی بھتہ بھی شامل ہو گا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔