உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کوئی چھوٹ نہ پائے ، مرکزی حکومت کی کورونا ویکسینیشن پر بڑی تیاری ، چلے گی یہ 'خاص مہم'

    کوئی چھوٹ نہ پائے ، مرکزی حکومت کی کورونا ویکسینیشن پر بڑی تیاری ، چلے گی یہ 'خاص مہم' ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    کوئی چھوٹ نہ پائے ، مرکزی حکومت کی کورونا ویکسینیشن پر بڑی تیاری ، چلے گی یہ 'خاص مہم' ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    اس مہم میں جنہوں نے ویکسین کی ایک بھی ڈوز نہیں لی ہے ، انہیں ڈوز دی جائے گی اور جنہوں نے دوسری ڈوز نہیں لی ہے ، انہیں دوسری ڈوز دی جائے گی ۔ ہندوستان میں ایسے لوگوں کی تعداد 10 کروڑ سے زیادہ ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : پورے ملک میں ٹیکہ کاری کو بڑھانے کیلئے سرکار ہر گھر دستک اسکیم کے تحت اب گھر گھر جاکر ویکسین لگانے کی بڑی مہم کی شروعات کرے گی ۔ مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈویہ کے ساتھ بدھ کو وگیان بھون میں ریاستوں کی ہوئی میٹنگ میں ویکسینیشن بڑھانے کے ساتھ ہی کووڈ ٹیکوں کی دوسری ڈوز تیز رفتار سے بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی ۔ سرکار نے ریاستوں سے ہر گھر دستک پروگرام شروع کرنے کیلئے کہا ہے ۔ اس مہم میں جنہوں نے ویکسین کی ایک بھی ڈوز نہیں لی ہے ، انہیں ڈوز دی جائے گی اور جنہوں نے دوسری ڈوز نہیں لی ہے ، انہیں دوسری ڈوز دی جائے گی ۔ ہندوستان میں ایسے لوگوں کی تعداد 10 کروڑ سے زیادہ ہے ۔

      مرکزی وزیر صحت وخاندانی فلاح و بہبود نے بدھ کو ریاستوں کے ساتھ کووڈ ویکسینیشن مہم پر ایک جائزہ میٹنگ کی۔ اعلیٰ ذرائع کے مطابق اس جائزہ میٹنگ میں کووڈ ویکسینیشن مہم، کووڈ ریلیف ایمرجنسی پیکیج اور وزیر اعظم آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن پر خصوصی بات چیت کی گئی۔ وزیر صحت نے کووڈ وبائی مرض اور اس کے اثرات سے نمٹنے میں ریاستوں کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اور بتایا کہ صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کے لیے ٹھوس کوشش کی جائے گی۔

      میٹنگ میں بنیادی طور پر کووڈ ویکسین کی دستیابی، ویکسینیشن کے طریقوں اور کووڈ ٹیسٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ریاستوں کو ویکسینیشن کو تیز کرنے اور مقامی سطح پر رکاوٹوں کو دور کرنے پر زور دیا گیا۔ حال ہی میں ملک میں 100 کروڑ کووڈ ویکسین کی کامیابی حاصل کی گئی ہے۔ تاہم، ملک کے کچھ حصوں میں ویکسینیشن کی رفتار سست ہے۔ اس کی وجوہات میں لوگوں میں شعور کی کمی، ویکسین کے بارے میں تذبذب اور جغرافیائی مجبوریاں شامل ہیں۔

      اجلاس میں ویکسین کی مقامی دستیابی کے حوالے سے خصوصی بات چیت کی گئی۔ حکومت نے نومبر میں کووڈ ویکسین کی برآمد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جائزہ میٹنگ میں مرکزی وزیر نے کووڈ ویکسین کو بیرون ملک برآمد کرنے سے پہلے ریاستوں میں ویکسین کی ضرورت کا جائزہ لینے کی کوشش کی گئی۔

      نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے مطابق
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: