حکومت ہند نے مصنف اور صحافی آتش علی تاثیر کا او سی آئی ( اوورسیز سٹیزن شپ آف انڈیا) کارڈ منسوخ کر دیا ہے۔ برطانیہ میں پیدا ہوئے مصنف آتش علی تاثیر پر والد کے پاکستان نژاد ہونے کی جانکاری چھپانے کا الزام ہے۔ لوک سبھا الیکشن سے پہلے تاثیر نے ٹائم میگزین میں وزیر اعظم نریندر مودی پر لکھے مضمون میں انہیں ’ ڈیوائیڈر ان چیف‘ کہا تھا۔
وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق، آتش علی تاثیر او سی آئی کارڈ کے لئے نا اہل ہو گئے ہیں کیونکہ او سی آئی کارڈ کسی ایسے شخص کو جاری نہیں کیا جاتا ہے جس کے ماں۔ باپ یا دادا۔ دادی پاکستانی ہوں اور انہوں نے یہ بات چھپائی ہو۔ تاثیر نے واضح طور پر بہت بنیادی ضرورتوں کو پورا نہیں کیا اور جانکاری کو چھپایا ہے۔ تاثیر پاکستان کے مرحوم لیڈر سلمان تاثیر اور ہندوستانی صحافی تلوین سنگھ کے بیٹے ہیں۔
سٹیزن شپ ایکٹ کے مطابق، اگر کسی شخص نے دھوکے سے، فرضی واڑہ کے کے یا سچائی چھپا کر او سی آئی کارڈ حاصل کیا ہے تو او سی آئی کارڈ کے حامل کے طور پر اس کا رجسٹریشن رد کر دیا جائے گا اور اسے سیاہ فہرست میں ڈال دیا جائے گا۔ ساتھ ہی مستقبل میں اس کے ہندوستان میں داخلے پر بھی روک لگ جائے گی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔