உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مودی حکومت تمام طبقات کو ’عزت کے ساتھ با اختیار‘ بنانے کے راستے پر چل رہی : مختار عباس نقوی

    مودی حکومت تمام طبقات کو ’عزت کے ساتھ با اختیار‘ بنانے کے راستے پر چل رہی : مختار عباس نقوی

    مودی حکومت تمام طبقات کو ’عزت کے ساتھ با اختیار‘ بنانے کے راستے پر چل رہی : مختار عباس نقوی

    مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ سیکولرازم کو "سیاسی سہولت کا ذریعہ" بنانے والی سیاست نے سیکولرازم کی بنیادی آئینی روح کے ساتھ "سیاسی دھوکہ" کیا ہے ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ سیکولرازم کو "سیاسی سہولت کا ذریعہ" بنانے والی سیاست نے سیکولرازم کی بنیادی آئینی روح کے ساتھ "سیاسی دھوکہ" کیا ہے ۔ مختار عباس نقوی آج یہاں بی جے پی اقلیتی مورچہ کی قومی ایگزیکٹیو میٹنگ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے لئے سیکولرازم آئینی وابستگی ہے جبکہ 'سیڈو سیکولر سیاسی سنڈیکیٹ' کے لیے یہ 'سیاسی سہولت کا ذریعہ' ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے 75 سالوں میں اقلیتی ووٹوں کے ’سیاسی سوداگروں‘ نے اقلیتوں کے استحصال کی ’’75 شطرنج کی چالیں‘‘ چلی ہیں ۔ کبھی خوف کی چال، کبھی وہم کی ڈھال، کبھی مذہب کا جال اور کبھی افواہوں اور اندیشوں کے ہنگامہ سے ووٹوں کا اغوا کرتے رہے۔

      انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لئے 'سب کا ساتھ سب کا وکاس-سب کا وشواس-سب کا پریاس'، جامع عزم اور آئینی وابستگی ہے۔ مودی حکومت سماج کے تمام طبقات کے لیے 'عزت کے ساتھ با اختیار بنانے' کے راستے پر مضبوطی اور خلوص کے ساتھ چل رہی ہے۔

      نقوی نے کہا کہ کچھ 'سیکولرازم کے سیاسی لیڈروں' نے 'کمیونل ٹفن' میں 'پاکھنڈی فارمولے' سے اقلیتوں کا بے شرمی اور بے دردی کے ساتھ سیاسی استحصال کرکے، ان کے بنیادی معاشی، سماجی-تعلیمی سروکار کو نظر انداز کیا۔ ملک میں زیادہ تر وقت تک اقتدار کے مزے لینے والی سیاسی جماعتوں نے 'خوف اور وہم کا بھوت' کھڑاکرکے 'تقسیم کرو اور حکومت کرو' کا راستہ اختیار کیا۔

      مختار عباس نقوی نے کہا کہ اقلیتی سماج کو ایسے 'سیاسی سوداگروں' سے ہوشیار رہنا ہوگا جو 'سیکولرازم کی آڑ میں ووٹوں کو ہائی جیک کرنے کے کھیل' میں مصروف ہیں ۔ لیکن اب اقلیتی معاشرہ ایسے 'ووٹ کے سوداگروں' کے 'سیاسی استحصال' کے ذریعہ 'ووٹوں کے ہائی جیکنگ' کی چال کو سمجھ چکا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت اور بی جے پی کی پالیسیوں کے ساتھ کھڑا ہورہا ہے۔ ہمارے لیے 'ترقی کا مسودہ'، 'ووٹ کا سودا' نہ تھا نہ ہی ہوگا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: