ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

این پی آرمیں نہ کاغذ، نہ ہی کوئی ثبوت، جو لوگ کہیں گے وہی مانا جائے گا: مرکزی وزیر

مرکزی وزیرنےکہا کہ میٹنگ میں این پی آرکواپڈیٹ کرنےکوبھی منظوری دے دی گئی ہے۔ اپریل سے دسمبرتک یہ عمل جاری رہےگا۔

  • Share this:
این پی آرمیں نہ کاغذ، نہ ہی کوئی ثبوت، جو لوگ کہیں گے وہی مانا جائے گا: مرکزی وزیر
بی جے پی کےسینئرلیڈر اور مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر کی فائل فوٹو

نئی دہلی: منگل کوہوئی کابینہ کی میٹںگ کے بعد ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکرنےکہا کہ میٹنگ کے دوران  قومی آبادی رجسٹریعنی نیشنل پاپولیشن رجسٹر(این پی آر) کواپڈیٹ کرنےکوبھی منظوری دے دی گئی ہے۔ اپریل سے دسمبر تک قومی آبادی رجسٹرکا عمل جاری رہےگا۔ اس میں شہریوں کا ایک رجسٹربنایا جائےگا۔ مرکزی وزیرنے یہ بھی بتایا کہ اس میں کچھ بھی نیا نہیں ہے۔ اس کام کو یوپی اے حکومت نےسوچا تھا۔ یہ ایک اچھا قدم تھا، ہم اسےآگے بڑھا رہے ہیں۔


اپریل سے دسمبرکے درمیان پورا کیا جائےگا این پی آرکا عمل


مرکزی وزیرنےبتایا کہ میٹنگ کےدوران قومی آبادی رجسٹرکواپڈیٹ کرنےکوبھی منظوری دی گئی ہے۔ اپریل سے دسمبرتک این پی آرکا اعمل چلےگا۔ اس میں شہریوں کا ایک رجسٹر بنایا جائے گا۔ انہوں نے واضح طورپرکہا کہ اس کےلئےکسی بھی کاغذ یا ثبوت کودکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس کےلئے سرکاری ملازم گھرآئیں گے۔ انہوں نےبتایا کہ ہرریاست نے اس کےلئے اجازت دی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہر8 سے 10 سالوں میں اس رجسٹرکو اپڈیٹ کیا جائےگا۔


این پی آرکا عمل ضروری

پرکاش جاؤڈیکرنےاس اسکیم کی ضرورت کے بارے میں بتایا کہ سرکاری اسکیموں کا فائدہ سبھی اورصحیح لوگوں تک پہنچانےکےلئےاس عمل کواپنایا جائےگا۔ انہوں نے واضح طور پرکہا کہ اس میں کسی طرح کی بایومیٹرک اطلاعات بھی نہیں طلب کی جائیں گی۔ مرکزی وزیرنے بتایا کہ 2021 میں مردم شماری کےعمل کےلئےکابینہ نے8,754.23 کروڑ روپئےکی منظوری دی ہے اور3,941.35 کروڑروپئےاین پی آرکواپڈیٹ کرنےکےلئے جاری کئےگئے ہیں۔

چیف آف ڈیفنس اسٹاف کےعہدے کا اعلان کیا گیا

مرکزی وزیرپرکاش جاؤڈیکرنے یہ بھی بتایا کہ کابینہ نے ہندوستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نےبتایا کہ اس عہدے پرآنے والا افسرایک فوراسٹارجنرل ہوگا۔ افسران نےاس عہدے کے بارے میں مزید بتاتے ہوئےکہا کہ یہ افسرکسی فوجی افسرکے بجائےحکومت کا سربراہ فوجی مشیرہوگا۔
First published: Dec 24, 2019 05:57 PM IST