உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دو سال مکمل ہونے پر مودی حکومت نے تشہیر پر خرچ کئے 36 کروڑ

    قومی جمہوری اتحاد حکومت کے دو سال پورے ہونے پر ایک روزہ پروگرام ایک نئی صبح کے انعقاد کی تشہیر اور اشتہارات پر 36 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کرڈالے

    قومی جمہوری اتحاد حکومت کے دو سال پورے ہونے پر ایک روزہ پروگرام ایک نئی صبح کے انعقاد کی تشہیر اور اشتہارات پر 36 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کرڈالے

    قومی جمہوری اتحاد حکومت کے دو سال پورے ہونے پر ایک روزہ پروگرام ایک نئی صبح کے انعقاد کی تشہیر اور اشتہارات پر 36 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کرڈالے

    • IANS
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : اشتہارات پر خرچ کرنے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت مرکزی حکومت نے دہلی کے عام آدمی پارٹی حکومت کی جم کر مذمت کی تھی ، مگر اس نے خود قومی جمہوری اتحاد حکومت کے دو سال پورے ہونے پر ایک روزہ پروگرام ایک نئی صبح کے انعقاد کی تشہیر اور اشتہارات پر 36 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کرڈالے ۔
      حق اطلاعات (آر ٹی آئی) کے تحت اے این آئی کی طرف سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں یہ معلومات ملی ہے۔ دہلی میں چھ گھنٹے کے پروگرام کے لئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے اشتہارات پر مذکورہ رقم خرچ کی گئی۔ اطلاعات و نشریات کی وزارت کے تحت اشتہارات ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ایک آر ٹی آئی کے جواب میں کہا گیا کہ تشہیر پر مرکزی حکومت نے 366488085 روپے خرچ کئے۔
      دو سال کی مدت مکمل ہونے پر وزیر اعظم مودی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت نے گذشتہ 29 مئی کو انڈیا گیٹ پر ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا تھا۔ پرنٹ میڈیا کے اشتہارات پر 35.59 کروڑ روپے خرچ کئے گئے جبکہ الیکٹرانک میڈیا کے اشتہارات پر 1.06 کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔
      اس درمیان دوردرشن نے ایک اور آر ٹی آئی کے جواب میں بتایا کہ اس نے 'ایک نئی صبح پروگرام پر کل 92 لاکھ روپے خرچ کئے۔ آر ٹی آئی کے جواب میں بتایا گیا ہے کہ دیگر انگریزی، ہندی اور علاقائی اخبارات کے علاوہ تمام اہم قومی اخبارات کو اشتہارات دیے گئے تھے۔ 'ایک نئی صبح پروگرام کے دوران مرکزی حکومت نے اپنی کامیابیوں کا پروپیگنڈہ کیا تھا اور امیتابھ بچن سمیت بالی ووڈ کی ممتاز شخصیات نے پروگرام میں شرکت کی تھی۔ یہ پروگرام چھ گھنٹے تک چلا تھا۔
      First published: