نئی دہلی۔ پارلیمنٹ کے موسم سرما کے اجلاس میں مرکزی حکومت تین طلاق کے خلاف قوانین بنانے کے لئے ایک بل متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے۔ اگست میں سپریم کورٹ نے تین طلاق کو غیر قانونی ٹھہرایا تھا۔ اس کے بعد بھی ملک میں ہونے والے تین طلاق کے معاملات کی وجہ سے حکومت بل لانے پر غور کر رہی ہے۔ حکومت کا خیال ہے کہ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے بارے میں ابھی بھی خواتین میں کوئی بیداری نہیں ہے۔
اس کے ساتھ ہی تین طلاق دینے پر سزا کا کوئی التزام نہ ہونے کے مدنظر بھی اس پر لگام نہیں لگ پائی ہے۔ تین طلاق کے نام پر خواتین پر ہو رہے ظلم کی روک تھام کے لئے حکومت قانون سازی پر کام کر رہی ہے۔
بل تیار کرنے کے لئے وزارتوں کی ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ سرکاری حکام نے بتایا کہ تین طلاق کو جرم بنانے کے لئے نیا قانون وضع کرنے اور پرانے قوانین میں اصلاحات کرنے پر غورو خوض کیا جا رہا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔