உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    افغانستان سے تمام ہندوستانیوں کو واپس لانا حکومت کی اولین ترجیح : وزیر خارجہ ایس جے شنکر

    افغانستان سے تمام ہندوستانیوں کو واپس لانا حکومت کی اولین ترجیح : وزیر خارجہ ایس جے شنکر ۔ فائل فوٹو ۔

    افغانستان سے تمام ہندوستانیوں کو واپس لانا حکومت کی اولین ترجیح : وزیر خارجہ ایس جے شنکر ۔ فائل فوٹو ۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت افغانستان سے تمام ہندوستانی شہریوں کو جلد سے جلد واپس لانے کے لیے پرعزم ہے۔ اس کے لیے دیوی شکتی آپریشن کے تحت چھ پروازیں چلائی گئی ہیں ، جن میں بیشتر ہندوستانیوں کو واپس لایا گیا ہے لیکن کچھ ابھی تک وہیں باقی ہیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی  : وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے جمعرات کوبتایا کہ ہندوستان افغانستان کی صورت حال کے حوالے سے عالمی برادری کے ساتھ مسلسل بات چیت کر رہا ہے ، لیکن اب پہلی ترجیح یہ ہے کہ باقی ہندوستانی شہریوں کو وہاں سے واپس لایا جائے۔ ڈاکٹر جے شنکر نے آج تمام اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کو پارلیمنٹ ہاؤس کے انیکسی میں افغانستان کی صورتحال کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

      اس کے بعد ڈاکٹر جے شنکر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ حکومت کی توجہ لوگوں کو وہاں سے لانے پر ہے۔ حکومت افغانستان سے تمام ہندوستانی شہریوں کو جلد سے جلد واپس لانے کے لیے پرعزم ہے۔ اس کے لیے دیوی شکتی آپریشن کے تحت چھ پروازیں چلائی گئی ہیں ، جن میں بیشتر ہندوستانیوں کو واپس لایا گیا ہے لیکن کچھ ابھی تک وہیں باقی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت یقینی طور پر سب کو واپس لائے گی۔ کچھ افغان شہریوں کو ہندوستانی پروازوں میں بھی لایا گیا ہے۔

      انہوں نے بتایا کہ اس کے ساتھ ساتھ حکومت افغانستان کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر ہونے والی سرگرمیوں اور فیصلوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے اور ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ ان سرگرمیوں اور فیصلوں میں ہندوستان کا کردار کے لئے جگہ ہو۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سلسلے میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور روسی صدر پیوتن کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے کئی رہنماؤں سے بھی بات کی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

      ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ وہ خود اور سیکرٹری خارجہ نے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی ۔ اپوزیشن رہنماؤں نے بھی اپنا نقطہ نظر پیش کیا جو بنیادی طور پر وہاں سے لوگوں کو واپس لانے کے بارے میں تھا۔ اپوزیشن لیڈروں کے ہر سوال کا حکومت نے تسلی بخش جواب دیا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: