ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جی ایس ٹی بل پر سونیا اور منموہن کے ساتھ مودی کریں گے چائے پر چرچا

نئی دہلی : وزیر اعظم مودی نے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو جمعہ کی شام جی ایس ٹی بل پر بات چیت کے لئے چائے پر بلایا ہے۔ مودی کا یہ قدم اس وقت سامنے آیا ہے ، جب راہل اور سونیا نے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو جی ایس ٹی بل پر کوئی یقین دہانی کرانے سے انکار کر دیا تھا۔

  • News18
  • Last Updated: Nov 27, 2015 06:35 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جی ایس ٹی بل پر سونیا اور منموہن کے ساتھ مودی کریں گے چائے پر چرچا
نئی دہلی : وزیر اعظم مودی نے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو جمعہ کی شام جی ایس ٹی بل پر بات چیت کے لئے چائے پر بلایا ہے۔ مودی کا یہ قدم اس وقت سامنے آیا ہے ، جب راہل اور سونیا نے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو جی ایس ٹی بل پر کوئی یقین دہانی کرانے سے انکار کر دیا تھا۔

نئی دہلی : وزیر اعظم مودی نے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو جمعہ کی شام جی ایس ٹی بل پر بات چیت کے لئے چائے پر بلایا ہے۔ مودی کا یہ قدم اس وقت سامنے آیا ہے ، جب راہل اور سونیا نے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو جی ایس ٹی بل پر کوئی یقین دہانی کرانے سے انکار کر دیا تھا۔


پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس شروع ہونے کے ساتھ ہی پارلیمانی امور کے وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا تھا کہ ملک کو باہمی تعاون کے ساتھ سیاست کی ضرورت ہے نہ کہ تصادم کی سیاست کی۔


وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے بھی کہا تھا کہ حکومت پارلیمنٹ میں عدم برداشت پر بحث کے لئے تیار ہے ۔


پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوسرے دن لوک سبھا میں کانگریس لیڈر ارجن کھڑگے نے بتایا کہ سونیا گاندھی نے حکمت عملی طے کرنے کے لئے پارٹی کے لوک سبھا ممبران پارلیمنٹ کی میٹنگ بلائی اور میٹنگ ختم ہونے کے بعد سونیا نے اس بات کو تسلیم کیا کہ وزیر اعظم نے انہیں بات چیت کے لئے مدعو کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے بات کریں گے۔


پارلیمانی امور کے وزیر وینکیا نائیڈو نے جمعہ کی صبح بتایا کہ مودی نے جمعرات کو کانگریس صدر سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ سے فون پر بات کی ہے اور ان سے جی ایس ٹی بل پاس کرانے میں تعاون کے لئے درخواست کی۔ وینکیا نے کہا کہ ابھی بہت سے بل زیر التوا ہیں، اس میں جی ایس ٹی بھی ہے، وزیر اعظم نے کانگریس سے کہا ہے کہ وہ پارلیمنٹ چلنے دیں۔

First published: Nov 27, 2015 01:03 PM IST