ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم مودی سے ہوئی چوک، افغان صدر کو 'غلط دن' پر دی سالگرہ کی مبارک باد

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی سوشل میڈیا پر کتنے سرگرم رہتے ہیں، اس کے بارے میں ہر کسی کو پتہ ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 13, 2016 01:21 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
وزیر اعظم مودی سے ہوئی چوک، افغان صدر کو 'غلط دن' پر دی سالگرہ کی مبارک باد
نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی سوشل میڈیا پر کتنے سرگرم رہتے ہیں، اس کے بارے میں ہر کسی کو پتہ ہے۔

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی سوشل میڈیا پر کتنے سرگرم رہتے ہیں، اس کے بارے میں ہر کسی کو پتہ ہے۔ وہ کثرت سے ٹویٹ کرتے رہتے ہیں اور اس کے لئے کئی بار انہیں اپنے مخالفین کی تنقیدوں کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔


لیکن اس بار وزیر اعظم مودی کا ایک ٹویٹ انہی کے لیے پریشانی کا سبب بن گیا ہے۔ ان کا یہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ دراصل، وزیر اعظم مودی نے 12 فروری کو افغانستان کے صدر اشرف غنی کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا۔ اس کے تھوڑی ہی دیر بعد افغانستان کے صدر کا ٹویٹ آیا، جس میں انہوں نے پی ایم مودی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میری سالگرہ 19 مئی کو ہے۔


اس کے بعد ہی وزیر اعظم مودی کا یہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہونے لگا اور اس ٹویٹ سے پی ایم او کی معلومات پر کئی سوال اٹھائے جانے لگے ہیں۔ اس معاملے میں بہت سے لوگوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے معاملے میں پی ایم او کو فعال رہنا چاہئے۔ گوگل کے اوپر منحصر رہنا اچھی بات نہیں ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ گوگل پر افغانستان کے صدر اشرف غنی کی تاریخ پیدائش 12 فروری، 1949 دی ہوئی ہے۔


پی ایم مودی کے ٹوئٹر ہینڈل سے کئے گئے ٹویٹ پر سوشل میڈیا میں کافی ہنگامہ مچا۔ لوگوں نے اس اس ٹویٹ پر کافی ری ٹويٹ کئے۔

 
First published: Feb 13, 2016 01:19 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading