ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مودی نے بدعنوان لوگوں کو جن دھن اکاؤنٹس کا غلط استعمال نہ کرنے کے لئے متنبہ کیا

یہ 26 ویں بار ہے جب وزیر اعظم ملک سے 'من کی بات' کر رہے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 27, 2016 02:34 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مودی نے بدعنوان لوگوں کو جن دھن اکاؤنٹس کا غلط استعمال نہ کرنے کے لئے متنبہ کیا
یہ 26 ویں بار ہے جب وزیر اعظم ملک سے 'من کی بات' کر رہے ہیں۔

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بدعنوان لوگوں کومتنبہ کیا کہ وہ اپنی کالی کمائی کو سفید کرنے کے لئے غریبوں کے جن دھن اکاؤنٹس کا غلط استعمال نہ کریں۔ وزیر اعظم نے ریڈیو پر نشر ’من کی بات‘ میں کہا کہ اپنی بے حساب کالی کمائی کو سفید کرنے کی فراق میں مصروف کچھ لوگ غیر قانونی راستے تلاش کر رہے ہیں اور ان میں سے کچھ جن دھن اکاؤنٹس کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ ایسے لوگ غریبوں کو گمراہ کرکے اور لالچ دے کر ان کے اکاؤنٹس میں رقم ڈال کر اپنی کالی کمائی کو سفید کرنے کی کوشش میں لگے ہیں۔ مسٹر مودی نے جن دھن اکاؤنٹس کا غلط استعمال کر رہے لوگوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسا کچھ نہ کریں جس سے ان کا نام ریکارڈ پر آئے اور وہ مصیبت میں پھنس جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نہیں چاہتی کہ بے نامی جائیداد کے سخت قانون میں غریب پھنس جائے۔انہوں نے کہا کہ مہربانی کر کے غریبوں کی زندگی کے ساتھ کھلواڑ مت کیجئے۔


مسٹر مودی نے کہا کہ نوٹوں کی منسوخی پر عام لوگوں کو گمراہ کرنے کی تمام کوششیں چل رہی ہیں لیکن وہ سمجھ گئے ہیں کہ یہ قدم ملک کے مفاد میں ہے۔اس لئے لوگ اس کی حمایت میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ بندي کا تمام ماہر اقتصادیات تجزیہ کر رہے ہیں اور پوری دنیا کی نظر اس بات پر ہے کہ کیا یہ فیصلہ کامیاب ہو سکے گا۔ مسٹر مودی نے کہا کہ یہ فیصلہ جتنا اہم اور مشکل تھا اور اتنا ہی مشکل اسے لاگو کرنا تھا۔ انہیں لوگوں کے لیے ہونے والی مشکلات کا اندازہ پہلے سے ہی تھا۔ مسٹر مودی نے کہا کہ 70 سال پرانی بیماری سے نجات کا راستہ آسان نہیں تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مرکز اور ریاستی حکومتیں، بینک، ڈاك خانے اور بینک دوستوں سمیت پوری سرکاری مشینری اس کام میں لگی ہوئی ہے۔بینک ملازمین کی ستائش کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ جن دھن اسکیم کو کامیابی سے لاگو کرنے کے بعد انہوں نے اس نئے چیلنج کو قبول کیا ہے۔


مسٹر مودی نے اعتماد کا اظہار کیا کہ سوا سو کروڑ ہم وطنوں کے عزم اور اجتماعی قوت ارادی سے ملک ہر طرح سے تپ کر سونے کی طرح نکھر کر نکلے گا اور اسے نئی طاقت ملے گی۔

First published: Nov 27, 2016 11:38 AM IST