ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

من کی بات : اوڑی دہشت گردانہ حملہ پر وزیر اعظم مودی نے کہا : مجرم سزا پا کر ہی رہیں گے

وزیر اعظم نریندر مودی آج 24 ویں مرتبہ من کی بات کے ذریعے ملک کو خطاب کر رہے ہیں ۔ اس مرتبہ مودی نے اپنی تقریر کے آغاز اوڑی دہشت گردانہ حملہ کے تذکرہ سے کیا ۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Sep 25, 2016 11:47 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
من کی بات : اوڑی دہشت گردانہ حملہ پر وزیر اعظم مودی نے کہا : مجرم سزا پا کر ہی رہیں گے
وزیر اعظم نریندر مودی آج 24 ویں مرتبہ من کی بات کے ذریعے ملک کو خطاب کر رہے ہیں ۔ اس مرتبہ مودی نے اپنی تقریر کے آغاز اوڑی دہشت گردانہ حملہ کے تذکرہ سے کیا ۔

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی آج 24 ویں مرتبہ من کی بات کے ذریعے ملک کو خطاب کر رہے ہیں ۔ اس مرتبہ مودی نے اپنی تقریر کے آغاز اوڑی دہشت گردانہ حملہ کے تذکرہ سے کیا ۔ مودی نے کہا کہ ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردانہ حملے میں 18 بہادر جوانوں کو ہم نے کھو دیا ، میں ان فوجیوں کو سلام کرتا ہوں اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نقصان پوری قوم کا نقصان ہے اور میں اہل وطن کو پھر سے یقین دلانا چاہتا ہوں کہ مجرم سزا پا کر ہی رہیں گے ۔


انہوں نے کہا کہ ہمیں فوج پر اعتماد ہے کہ ہم وطن امن و سکون کی زندگی جی سکیں ، اس کے لئے وہ اپنی جانیں نچھاور کرنے والے جوان ہیں ۔ ہم شہریوں کے لئے، سیاستدانوں کے لئے، بولنے کے بہت سے مواقع ہوتے ہیں ، ہم بولتے بھی ہیں ، لیکن فوج بولتی نہیں ہے ۔ فوج جواب دیتی ہے ۔


جموں و کشمیر میں کشیدگی کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ كشمير کے شہری ملک مخالف طاقتوں کو سمجھنے لگے ہیں ، وہ ایسے عناصر سے خود کو الگ کر کے امن کی راہ پر چل پڑے ہیں ۔ امن ، اتحاد اور خیر سگالی ہی مسائل کے حل کا واحد راستہ ہے اور یہی ہماری ترقی کا راستہ بھی ہے۔

First published: Sep 25, 2016 11:36 AM IST