உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PM Modi: ایس پی کے سابق لیڈر ہرموہن سنگھ یادو کی 10ویں برسی، آج وزیراعظم مودی کا ہوگا خطاب

    وزیر اعظم نریندر مودی

    وزیر اعظم نریندر مودی

    بیان میں کہا گیا ہے کہ ہرموہن سنگھ یادو (Harmohan Singh Yadav) کو 1991 میں 1984 کے سکھ مخالف فسادات کے دوران کئی سکھوں کی جانوں کی حفاظت کرنے میں بہادری کا مظاہرہ کرنے پر شوریہ چکر سے نوازا گیا تھا۔

    • Share this:
      وزیر اعظم کے دفتر (PMO) کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) سماج وادی پارٹی (Samajwadi Party) کے رہنما ہرموہن سنگھ یادو (Harmohan Singh Yadav) کی 10 ویں برسی کے موقع پر پیر کے روز ورچوئل طور پر ایک تقریب سے خطاب کریں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم مودی 25 جولائی 2022 کو شام 4:30 بجے یادو کی 10ویں برسی کے موقع پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کریں گے۔

      پی ایم او کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہرموہن سنگھ یادو، یادیو برادری کے ایک بلند پایہ شخصیت اور رہنما تھے۔ پروگرام میں وزیر اعظم کی شرکت کسانوں، پسماندہ طبقات اور سماج کے دیگر طبقات کے لیے ہرموہن سنگھ یادو کی خدمات کے اعتراف میں ہے۔ ان کا انتقال 25 جولائی 2012 کو 91 سال کی عمر میں ہوا۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      یادو ایک اہم ایس پی لیڈر تھے۔ جو ملائم سنگھ یادو کے قریبی سمجھے جاتے ہیں۔ انھوں نے ایم ایل سی، ایم ایل اے، راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر مختلف عہدوں پر کام کیا۔ وہ اکھل بھارتیہ یادو مہاسبھا کے چیئرمین تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے شری سکھرام سنگھ کی مدد سے کانپور اور اس کے آس پاس بہت سے تعلیمی ادارے قائم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ ہرموہن سنگھ یادو ایک بلند پایہ شخصیت اور یادو برادری کے رہنما تھے۔ وہ طویل عرصے تک سیاست میں سرگرم رہے۔ ان کے بیٹے سکھرام سنگھ یادو بھی راجیہ سبھا کے رکن تھے۔


      بیان میں کہا گیا ہے کہ ہرموہن سنگھ یادو (Harmohan Singh Yadav) کو 1991 میں 1984 کے سکھ مخالف فسادات کے دوران کئی سکھوں کی جانوں کی حفاظت کرنے میں بہادری کا مظاہرہ کرنے پر شوریہ چکر سے نوازا گیا تھا۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: