ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم مودی نے بی جے پی کے بڑبولے لیڈروں کو لگائی لتاڑ ، کہا : میڈیا کو مسالا دینا بند کریں

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو بی جے پی لیڈروں اور وزرا کو نصیحت کی ہے کہ انہیں متنازع بیانات سے دور ی اختیار کرکے چلنا چاہئے۔

  • Share this:
وزیر اعظم مودی نے بی جے پی کے بڑبولے لیڈروں کو لگائی لتاڑ ، کہا : میڈیا کو مسالا دینا بند کریں
وزیر اعظم نریندر مودی: فائل فوٹو

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو بی جے پی لیڈروں اور وزرا کو نصیحت کی ہے کہ انہیں متنازع بیانات سے دور ی اختیار کرکے چلنا چاہئے۔ نمو ایپ کے توسط سے پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ ، ممبران اسمبلی اور دیگر نمائندوں سے بات چیت کے دوران وزیر اعظم نے پارٹی کے بڑبولے لیڈروں کو جم کر لتاڑ لگائی ۔

ٹائمس آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہم غلطیاں کرتے ہیں اور میڈیا کو مسالا مل جاتا ہے ۔ کیمرہ دیکھتے ہی ہم ایکسپرٹ کی طرح کسی بھی معاملہ پر بیان دینا شروع کردیتے ہیں اور پھر کسی بنیاد اور معلومات کے بغیر دئے گئے بیانوں کے پیچھے میڈیا پڑجاتی ہے ۔ یہ میڈیا کی غلطی نہیں ہے ۔

بی جے پی کارکنوں سے اس بات میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بی جے پی نے دیہی عوام کا دل جیتنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے جھارکھنڈ کے بلدیاتی الیکشن میں بی جے پی کی جیت کا بھی تذکرہ کیا۔ انہوں نے ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی سے کہا کہ انہیں اپنے حلقہ میں آنے والے گاوں کی چار سے پانچ پریشانیوں کو حل کرنے کا عزم کرنا چاہئے۔ وزیر اعظم نے لیڈروں کو گرام سوراج ابھیان پر نظر رکھنے کا بھی مشورہ دیا۔

First published: Apr 22, 2018 10:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading