ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ٹوئیٹر پر سوریہ نمسکار کی تصاویر شیئر کرنے پر لوگوں کے نشانہ پر آئے محمد کیف

سوریہ نمسکار کرنے پر کرکٹر محمد کیف کو سوشل میڈیا پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کیف نے ورزش کرتے ہوئے کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہیں ، جس میں وہ سوریہ نمسکار کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Jan 01, 2017 07:19 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ٹوئیٹر پر سوریہ نمسکار کی تصاویر شیئر کرنے پر لوگوں کے نشانہ پر آئے محمد کیف
سوریہ نمسکار کرنے پر کرکٹر محمد کیف کو سوشل میڈیا پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کیف نے ورزش کرتے ہوئے کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہیں ، جس میں وہ سوریہ نمسکار کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

نئی دہلی : سوریہ نمسکار کرنے پر کرکٹر محمد کیف کو سوشل میڈیا پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کیف نے ورزش کرتے ہوئے کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہیں ، جس میں وہ سوریہ نمسکار کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ کیف نے سوریہ نمسکار کو مذہب سے الگ صرف ورزش قرار دیا ۔ اس کے بعد کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پر کیف کو نشانہ بنانا شروع کردیا ۔

کاظم افتخار نامی ایک شخص نے ٹویٹ کیا کہ محمد کیف! سوریہ نمسکار اسلام اور اس کی روایات کے خلاف ہے۔ آپ ایسا متنازع بیان کیوں دے رہے ہیں۔

جبکہ ایک اور شخص نے ٹویٹ کیا کہ اسلام میں سوریہ نمسکار ممنوع ہے۔ ہم اپنا سر اللہ کے علاوہ کسی اور کے سامنے نہیں جھکا سکتے۔ یہ ایمان کی ضرورت ہے ۔


First published: Jan 01, 2017 07:19 PM IST