ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

گئورکشک گایوں کوگھرمیں رکھیں، اس کے نام پرلنچنگ قبول نہیں: موہن بھاگوت

آرایس ایس کے سہ روزہ کانفرنس میں بھاگوت نے کہا کہ جوبھی ہندوستان میں رہتا ہےا وراپنے آپ کوہندوستانی کہتا ہے، وہ ہندوہے۔

  • Share this:
گئورکشک گایوں کوگھرمیں رکھیں، اس کے نام پرلنچنگ قبول نہیں: موہن بھاگوت
آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ گئورکشا کے نام پر موب لنچنگ بمنظور نہیں۔

ہندوراشٹرکا پیغام دینے کے بعد آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے بدھ کو ایک بار پھر "ہندتوا" نظریے پرزوردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی ہندوستان میں رہتا ہےا وراپنے آپ کوہندوستانی کہتا ہے، وہ ہندو ہے۔ اس کے علاوہ موہن بھاگوت نے آج کئی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔


موہن بھاگوت نے کہا "ہندوستان کا نظریہ کہتا ہے کہ ہرکوئی ہندوستان کا ہے۔ یہ سبھی کوجوڑتاہے۔ ایک ہندواتحاد میں یقین کرتا ہے۔ سبھی ہندوستان شناخت سے ہندو ہیں اورہم سبھی ہندووں کو متحد کرنا چاہتے ہیں"۔


لنچنگ پرنصیحت یا دکھاوا 


گئورکشا کے نام پرلنچنگ کے واقعات پرموہن بھاگوت نے کہا کہ "کسی بھی طرح کی ہجومی تشدد نہیں ہونی چاہئے۔ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔ قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں نہیں لے سکتا۔ گئورکشا کے نام پرلنچنگ کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔ گایوں کو کھلےعام نہیں چھوڑاجانا چاہئے۔ گئورکشکوں کواپنی گایوں کوگھرمیں رکھنا چاہئے"۔

یہ بھی پڑھیں:   آئین سب سے مقدم، 'ہندو راشٹر' میں مسلمانوں کے لئے بھی جگہ: موہن بھاگوت

دارالحکومت دہلی کے وگیان بھون میں سہ روزہ تقریب کے آخری دن اپنے خطاب میں موہن بھاگوت نے کہا کہ جو ملک ترقی کی طرف گامزن ہونا چاہتا ہے، اسے نسلی رکاوٹوں سے اوپراٹھنا ہوگا۔ موہن بھاگوت نے موب لنچنگ پرگئورکشکوں کو نصیحت کی ہے، لہٰذا دیکھنے کی بات یہ ہے کہ اس کا ان پر کیا اثر ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  الورموب لنچنگ: قتل کے ملزمین کووشوہندوپریشد نے بتایا بھگت سنگھ، چندرشیکھراورراج گرو

یہ بھی پڑھیں: ہجومی تشدد پر سپریم کورٹ نے پھر تشویش کا اظہار کیا ، ریاستی حکومتوں سے اسٹیٹس رپورٹ طلب

 

 
First published: Sep 19, 2018 09:47 PM IST