نئی دہلی: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آرایس ایس) نے آج کہا کہ اجودھیا میں بھگوان شری رام کی جنم بھومی پر رام مندر جلد سے جلد بننا چاہئے۔ ایسا ہونے سے ہندو اور مسلمانوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ ختم ہو جائے گی اور فرقہ وارانہ اتحاد مضبوط ہوگا۔ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے یہاں وگیان بھون میں 'مستقبل کا ہندوستان : راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے نقطہ نظر' کے موضوع پر سہ روز ہ کانفرنس کے تیسرے اور آخری دن سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ اجودھیا کے معاملے میں آرڈیننس لانا چاہئے یا بات چیت ضروری ہے، یہ سوچنا حکومت کا کام ہے۔ آر ایس ایس کے لیڈر کی حیثیت سے وہ کہیں گے کہ رام جنم بھومی پر خوبصورت رام مندر جلد سے جلد بننا چاہئے۔ موہن بھاگوت نے کہا کہ اکثریت ہندو آبادی رام کو بھگوان مانتی ہے اور بہت سے لوگ انہیں طرزعمل میں اعلی معیار کی انسانی روایت کو اتارنے والے 'مریادا پروشوتم' کے طور پر دیکھتے ہیں اور متعدد لوگ انہیں 'امام ہند' شمار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہاں لیزر سروے سے پتہ چل چکا ہے کہ متنازعہ مقام پرمندر تھا۔ اگر وہاں رام مندر بن جائے تو ہندو اور مسلمانوں کے درمیان جھگڑے کی بڑی وجہ ختم ہو جائے گی۔ اس کام کو اتنا لٹکانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اسے جلد سے جلد کرنا چاہئے۔ یہ بھی پڑھیں: گئورکشک گایوں کوگھرمیں رکھیں، اس نام پرلنچنگ قبول نہیں: موہن بھاگوت
انہوں نے کہا کہ "جہاں رام کی جنم بھومی تھی، جہاں ان کی پیدائش ہو ئی، وہاں ان کا مندر ہونا چاہئے، اگر یہ ہو گیا تو ہندواورمسلمانوں کے درمیان جھگڑے کی ایک بڑی وجہ ختم ہو جائے گی اور یہ خیر سگالی سے ہو گیا تو مسلمانوں کی طرف اٹھنے والی انگلیوں میں بہت کمی آ جائے گی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔