ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نکاح کا رجسٹریشن کرا کے خوب سرخیاں بٹورنے والے محسن رضا کا رجسٹریشن منسوخ

وقف اور اقلیتی معاملات کے وزیر محسن رضا نے اپنی شادی کا رجسٹریشن کرا کے خوب سرخیاں بٹوری تھیں۔ لیکن اب ان کی رجسٹریشن کی درخواست منسوخ کردی گئی ہے۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نکاح کا رجسٹریشن کرا کے خوب سرخیاں بٹورنے والے محسن رضا کا رجسٹریشن منسوخ
اہلیہ فوزیہ کے ہمراہ نکاح رجسٹریشن کی درخواست دیتے محسن رضا۔

لکھنئو۔ اترپردیش میں بی جے پی کی حکومت بنتے ہی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں شادیوں کے رجسٹریشن کو لازمی قرار دے دیا تھا۔ مسلم تنظیموں کی طرف سے اس اقدام کی مخالفت کے بیچ وقف اور اقلیتی معاملات کے وزیر محسن رضا نے اپنی شادی کا رجسٹریشن کرا کے خوب سرخیاں بٹوری تھیں۔ لیکن اب ان کی رجسٹریشن کی درخواست منسوخ کردی گئی ہے۔


دراصل، طے شدہ مدت میں ضروری قانونی کارروائی پورا نہیں کرنے کی وجہ سے ان کی درخواست منسوخ کر دی گئی۔ اب وزیر کو از سر نو قانونی کارروائی پوری کرنا ہوگی۔


اس معاملے میں بولتے ہوئے وزیر رضا نے کہا کہ شادی کی رجسٹریشن کو منسوخ نہیں کیا گیا ہے۔ قانون کے مطابق، تین ماہ کے اندر رجسٹریشن سرٹیفکیٹ لے لینا چاہئے۔ لیکن محرم کی وجہ سے سرٹیفکیٹ لینے نہیں جا سکا۔ جلد ہی رجسٹریشن افسر کو درخواست دیں گے۔

First published: Nov 23, 2017 09:52 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading