باغپت میں ایک مسلم خاندان کے ذریعہ ہندو مذہب اپنائے جانے کا معاملہ دھیرے- دھیرے بڑھتا نظر آرہا ہے۔ معاملہ میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ممبر اور عیدگاہ کے امام مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ باغپت کے علماء اور تنظیموں کو اس معاملہ کو سنجیدگی سے لینا چاہئے۔
فرنگی محلی نے کہا کہ باغپت معاملہ میں جیسا کی پتہ چلا ہے، خاندان کے لڑکے کی موت ہوئی اور اسے اس معاملہ میں انصاف نہیں ملا۔ یہ ایک سنجیدہ بات ہے علماعہ اور تنظیموں کو اس معاملہ کی نزاکت کو سمجھنا چاہئے۔ انہیں ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے کہ اس خاندان کا ساتھ دیں اور اس کو انصاف دلانے کی کوشش کریں۔
فرنگی محلی نے کہا کہ دوسری جانب ضلع انتظامیہ کو بھی یہ دیکھنا چاہئے کہ انصاف کے لئے کوئی تنظیم تبدیلی مذہب کے لئے مجبور تو نہیں کر رہی ہے۔ ان دونوں باتوں کا خیال رکھتے ہوئے اس کیس پر محنت کرنے کی ضرورت ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔