مکہ مسجدمقدمہ:مولانا قاسمی کا ملزمین کو بری کئے جانے پر سوال
معروف عالم دین وممبر پارلیمنٹ مولانا اسرارالحق قاسمی نے مکہ مسجد کیس میں این آئی اے
- UNI
- Last Updated: Apr 16, 2018 10:42 PM IST

رحمن خان نے کہا کہ مولانا کا اچانک انتقال ملک اور ملت کیلئے بڑا خسارہ ہے۔
معروف عالم دین وممبر پارلیمنٹ مولانا اسرارالحق قاسمی نے مکہ مسجد کیس میں این آئی اے کی خصوصی عدالت کے ذریعہ کیس کے تمام ملزمین کو ناکافی ثبوت کی وجہ سے بری کئے جانے پرسوال کھڑے کئے ہیں۔
ان کا کہناہے کہ اس معاملہ میں تفتیشی ایجنسی،عدالت اور موجودہ مرکزی حکومت نے انصاف پسندی سے کام نہیں لیااور ملزمین کوباقاعدہ سازش کے تحت بچایاگیا ہے۔
مولانا قاسمی نے کہاکہ جس کیس میں خود بنیادی ملزم سوامی اسیمانندنے اقبالیہ بیان دیاہواس کا مودی حکومت کے قائم ہونے کے بعد اپنے بیان سے پلٹ جانااورگواہوں کابھی اپنی گواہیوں سے منحرف ہوجانا یہ ثابت کرتا ہے کہ اس کیس کے ملزموں کوبچانے کی کوشش کی گئی اور بالآخروہ کوشش کامیاب بھی ہوگئی ہے۔
مولانانے کہاکہ اگر یہ تمام کے تمام ملزمین بے قصورہیں توکیا مکہ مسجد بم دھامکہ ہواہی نہیں یااین آئی اے اب دوبارہ مجرموں کوتلاش کرنے کے نام پر بے قصوروں کی گرفتاری کی مہم چلائے گی؟انہوں نے کہاکہ اس کیس میں جانچ کا عمل جس سنجیدگی اور ایمانداری سے ہونا چاہئے تھا اس میں کمی کی گئی اور اس کے نتیجے میں تمام ملزموں کو بری کردیاگیاہے۔