உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سنسنی خیز الزام: لڑکی کے ساتھ جم آپریٹر اور منیجر کی انتہائی گھنونی حرکت، درج ہوا کیس

    یوپی

    یوپی

    جم کے آپریٹرر اور اس کے منیجر پر جم کی ملازم نے انتہائی گھنونی حرکت کرنے کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرایا ہے۔ پولیس نے معاملہ (FIR) درج کرتے ہوئے جانچ شروع کر دی ہے۔

    • Share this:
      یوپی کے بریلی (Bareilly) کے مشہور جم کے آپریٹرر اور اس کے منیجر پر جم کی ملازم نے انتہائی گھنونی حرکت (molestation case)  کرنے کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرایا ہے۔ پولیس نے معاملہ (FIR) درج کرتے ہوئے جانچ شروع کر دی ہے۔ متاثرہ لڑکی نے اپنی بات کو صحیح ثابت کرنے کے لئے ملزموں کی چیٹ بھی میڈیا اور پولیس کو دے دی ہے۔ بریلی کے یہ واقعہ پریم نگر تھانہ علاقے کا ہے۔ جانکاری کے مطابق ڈی ڈی پورم کے میٹرکس جم میں سیلس اینڈ اکاؤنٹ اسٹاف کے طور پر کام کرنے والی لڑکی نے جم آپریٹر کے ساتھ منیجر پر الزام لگایا ہے کہ اسے سوشل میڈیا کے ذریعے سے بدنام کیا جا رہا ہے۔ وہیں جم آپریٹر اور جم منیجر اس کے ساتھ فحش حرکت بھی کر چکا ہے۔ لڑکی نے اپنی بات کو صحیح ثابت کرنے کے لئے ملزموں کی چیٹ بھی میڈیا اور پولیس کو دے دی ہے۔

      حالانکہ لڑکی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس نے اس کا معاملہ درج کر لیا گیا ہے لیکن ملزم ابھی بھی پولیس کی گرفت سے دور ہیں۔ غور طلب ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار ٹائیگر شراف نے ڈی ڈی پورم مین اپنے جم ایم ایم اے میٹرکس ٹریننگ اینڈ فٹنیس سینٹر کی پہلی فرینچائزی کا افتتاح کیا تھا۔ انچارج ایس ایس پی سنسار سنگھ نے بتایا کہ متاثرہ کی شکایت پر پولیس نے آئی ٹی ایکٹ کے ساتھ کئی سنگی دفعات میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ وہیں ساتھ ہی پولیس بھی اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
      Published by:sana Naeem
      First published: