ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ٹیچر نے طالبہ سے اسکول لیب میں کی چھیڑچھاڑ، فیس بک آئی ڈی مانگی اور کہا یہ۔۔۔۔

ہمیرپور کے دھنیٹا سرکاری اسکول میں ووکیشنل ٹیچر پر اسکول کی طالبہ کو لیب میں بلاکر اس کے ساتھ چھیڑچھاڑ کے الزام لگے ہیں۔ متاثرہ طالبہ نے گھر جاکراہل خانہ کو خبر دی ہے۔

  • Share this:
ٹیچر نے طالبہ سے اسکول لیب میں کی چھیڑچھاڑ، فیس بک آئی ڈی مانگی اور کہا یہ۔۔۔۔
علامتی تصویر

ہمیرپور: ووکیشنل ٹیچر نے اسکولی طالبہ سے لیب میں بلاکر چھیڑچھاڑ کی۔ معاملہ ہماچل پردیش کے ہمیرپورضلع کا ہے۔ جانکاری کے مطابق ہمیرپور کے دھنیٹا سرکاری اسکول میں ووکیشنل ٹیچر پر اسکول کی طالبہ کو لیب میں بلاکر اس کے ساتھ چھیڑچھاڑ کے الزام لگے ہیں۔ متاثرہ طالبہ نے گھر جاکراہل خانہ کو خبر دی ہے۔

اس کے بعد متاثر فریق نے مہیلا تھانہ ہمیرپور میں پہنچ کر ملزم ٹیچر کے خلاف معاملہ درج کروایا ہے۔ پولیس نے شکایت کے بعد کیس جرد کرکے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس میں دی شکایت میں متاثرہ طالبہ نے بتایا کہ وہ روزانہ کی طرح اسکول گئی تھی۔ پیر کو ووکیشنل ٹیچر نے اسے لیب میں بلایا اور اس کا ذاتی موبائل نمبر اور فیس بک آئی ڈی مانگی۔ اس دوران ملزم ٹیچر نے کہا کہ وہ اسے بہت پسند کرتا ہے۔ دفعہ 354 ڈی اور پوکسو ایکٹ میں معاملہ درج کرلیا ہے اور اب ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ ہمیرپور ارجت سین ٹھاکر نے بتایا کہ پولیس نے طالبہ کی شکایت پر ملزم اسکول ٹیچر کے خلاف کیس درج کرلیا ہے اور مراملے کی تفتیش چل رہی ہے۔

First published: Feb 11, 2020 03:15 PM IST