سہارنپورکےدیوبند سےطلاق کا ایک انتہائی حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ دراصل طلاق متاثرہ ایک لڑکی نےاپنے والد کے خلاف تھانے میں ایک تحریردی ہے، جس میں اس نے اپنےوالد پرالزام لگاتے ہوئے انصاف کی گہارلگائی ہے۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہےکہ اس کے والد نے پیسوں کےلئےاس کے شوہرسےطلاق کرادیا اورمہرکی رقم کوخود ہضم کرلیا۔ اب وہ اس کا نکاح ایک بوڑھے شخص سے کرنے جا رہا ہے۔
دراصل معاملہ سہارنپورضلع کےدیوبند تھانہ علاقےکا ہے۔ جہاں کےایک محلےکی رہنے والی ایک لڑکی کی شادی تقریباً 6 ماہ قبل ہوئی تھی۔ متاثرہ لڑکی نے تھانہ دیوبند میں ایک تحریردے کراپنے والد پرالزام لگایا ہےکہ اس کےلالچی باپ نے مہرکی رقم کے لئےاپنے دوستوں کے ساتھ مل کراس کا طلاق کرا دیا۔ طلاق کے بعد مہرکی 75 ہزارکی رقم والد نے اپنے پاس رکھ لیا۔
لڑکی کا یہ بھی الزام ہے کہ اب اس کا باپ پیسوں کےلئے اس کا نکاح ایک بوڑھے شخص سے کرانے جارہا ہے۔ جب اس کی اطلاع لڑکی کوملی تواس نےاس نکاح کی مخالفت کی۔ متاثرہ نےتھانہ میں تحریردے کرانصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کے ظالم والد نے پیسوں کےلالچ میں اسے بیچنے کی بھی کوشش کی۔
متاثرہ لڑکی نےکہا کہ اس نے اپنے والد کی اس کرتوت کی جم کرمخالفت کی اورکسی طرح گھرسے بھاگ کراپنی جان بچائی۔ تھک ہارکراورمجبوری میں بیٹی نےاپنے والد اوراس کے دوستوں کے خلاف کارروائی کےلئے تھانے میں تحریردی۔ اب ملزم والد اپنی بیٹی پرتحریر واپس لینے کا دباو بنا رہا ہے۔ پولیس معاملے کوسنجیدگی سےلیتے ہوئے جانچ کررہی ہے۔
دیویش کی رپورٹ سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔