راحت یا آفت؟ مانسون پر آگیا بڑا اپ ڈیٹ، آئی ایم ڈی نے کر دی یہ پیشین گوئی، جانیں اس بار کتنے برسیں گے بادل؟

مانسون پر آگیا بڑا اپ ڈیٹ- علامتی تصویر

مانسون پر آگیا بڑا اپ ڈیٹ- علامتی تصویر

محکمہ موسمیات کی مانیں تو اس بار مانسون معمول کے مطابق رہے گا۔ آئی ایم ڈی نے بتایا کہ اس سال ملک میں جون سے ستمبر کے مہینوں میں 83.5 ملی لیٹر بارش ہوگی۔ محکمہ کے مطابق رواں سال جون سے ستمبر تک 96 فیصد بارش ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔ یہ عام بارش کے زمرے میں آتا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    نئی دہلی: ملک میں بڑھتی گرمی کے موسم سے لوگ ہلکان ہونے لگے ہیں۔  اس بیچ، ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے مانسون کے حوالے سے ایک بڑی پیش گوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کی مانیں تو اس بار مانسون معمول کے مطابق رہے گا۔ آئی ایم ڈی نے بتایا کہ اس سال ملک میں جون سے ستمبر کے مہینوں میں 83.5 ملی لیٹر بارش ہوگی۔ محکمہ کے مطابق رواں سال جون سے ستمبر تک 96 فیصد بارش ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔ یہ عام بارش کے زمرے میں آتا ہے۔

    ارتھ سائنسز کی وزارت کے سکریٹری ایم روی چندرن کے مطابق، ہندوستان میں اس سال جنوب مغربی مانسون کے دوران معمول کی بارش ہوں گی۔ نیز، اس سال جنوب مغربی مانسون کے دوران، شمال مغربی ہندوستان، مغربی، وسطی اور شمال مشرقی علاقوں میں معمول سے کم بارش ہو سکتی ہے (بارش کی پیشین گوئی)۔ دوسری طرف، جزیرہ نما خطہ کے کئی حصوں، ملحقہ مشرقی اور شمال مشرقی علاقوں اور شمال مغربی ہندوستان کے کچھ حصوں میں معمول کی بارش ہو سکتی ہے۔

    رنکو سنگھ کے چھکوں کی دیوانی ہوئی ایڈلٹ اسٹار، شیئر کر ڈالی یہ تصویر اور۔۔۔

    350 کروڑ کے ٹیکس چوری کیس میں محکمہ آئی ٹی کی بڑی کارروائی، گجرات-ممبئی میں چھاپے، اب تک کروڑوں کا خزانہ برآمد

    روی چندرن نے مزید بتایا کہ اس سال ال نینو کا اثر بھی دیکھنے کو ملے گا، جس کا مطلب ہے کہ خشک سالی جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ معلومات کے مطابق مانسون کے دوران ال نینو کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے اور اس کا اثر مانسون کے دوسرے مرحلے میں محسوس کیا جا سکتا ہے۔ تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ بارش کم ہوگی۔ گزشتہ چند سالوں میں ال نینو کے دوران بھی معمول اور معمول سے زیادہ بارشیں دیکھنے کو ملی ہیں۔

    موسم گرما کے لیے یہ پیشن گوئی
    آئی ایم ڈی کے مطابق مشرقی ہندوستان میں اگلے 5 دنوں میں گرمی بڑھے گی۔ شمالی اور وسطی ہندوستان میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا۔ اپریل اور جون کے درمیان معمول سے زیادہ گرمی پڑنے کا امکان ہے۔ مشرقی ہندوستان جیسے اڈیشہ، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، بہار، مشرقی اتر پردیش میں ہیٹ ویو کا امکان ہے۔ مغرب میں جیسے راجستھان، گجرات، مغربی یوپی کے کچھ علاقوں میں اپریل سے جون میں ہیٹ ویو کا امکان ہے۔
    Published by:sibghatullah
    First published: