ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مرادآباد: آگرہ شاہراہ پر بس اور ٹرک میں زبردست تصادم، 10 مسافروں کی موت، 25 سے زیادہ زخمی

جائے حادثہ پر پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ حکام پہنچ رہے ہیں۔ راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ مرادآباد شہر سے تقریبا 18 کلومیٹر دور تھانہ کندرکی علاقے کے حسین پور پلیا کا یہ واقعہ ہے۔

  • Share this:
مرادآباد: آگرہ شاہراہ پر بس اور ٹرک میں زبردست تصادم، 10 مسافروں کی موت، 25 سے زیادہ زخمی
آگرہ شاہراہ پر بس اور ٹرک میں زبردست تصادم

مرادآباد۔ اترپردیش کے ضلع مرادآباد (Moradabad) میں آگرہ شاہراہ پر کہرے کا قہر دیکھنے کو ملا ہے۔ یہاں بس اور ٹرک میں زبردست تصادم (Massive Accident) ہوا ہے جس میں بس میں سوار 7 مسافروں کی دردناک موت کی خبر تھی۔ لیکن کچھ وقت بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 10 ہو گئی ہے۔ وہیں، بس میں سوار تقریبا 25 سے زیادہ لوگ زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ جائے حادثہ پر پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ حکام پہنچ رہے ہیں۔ راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ مرادآباد شہر سے تقریبا 18 کلومیٹر دور تھانہ کندرکی علاقے کے حسین پور پلیا کا یہ واقعہ ہے۔



ادھر، اس حادثے پر وزیر اعلیٰ یوگی نے فوری طور پر جائے حادثہ پر حکام کو جانے کی ہدایت دی ہے۔ امداد پہنچانے اور صحت سہولیات کو فورا مہیا کرانے کی ہدایت دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ہلاک شدگان کے کنبوں کو 2۔2 لاکھ اور زخمیوں کو 50۔50 ہزار کی امدادی رقم دینے کی ہدایت دی ہے۔ ڈی ایم، ایس اے پی اور سی ایم او جائے حادثہ پر پہنچ رہے ہیں۔

الگ الگ حادثات میں 3 کی موت
مرادآباد میں اس سے پہلے الگ الگ سڑک حادثات میں 3 لوگوں کی موت ہو گئی۔ تھانہ کٹگھر علاقے میں بائک سوار کو ڈمپر نے روند دیا جس میں بائک سوار کی موت ہو گئی۔ وہیں تھانہ چھجلیٹ علاقے میں سائیکل سوار بزرگ کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔ حادثے میں اس کی بھی جان چلی گئی۔ اس کے علاوہ تھانہ سول لائنس علاقے میں بےقابو کار پیڑ سے ٹکرا گئی جس میں کار پر سوار نوجوان کی موت ہو گئی۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jan 30, 2021 11:26 AM IST