اترپردیش کے مرادآباد سے ایک انتہائی چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں کے ضلع اسپتال میں ایک زندہ شخص کو ڈاکٹر نے مردہ قرار دے دیا تھا۔ ڈاکٹر کی غفلت کی اطلاع ملتے ہی پورے اسپتال انتظامیہ میں کہرام مچ گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ شری کیش نامی شخص کا حادثہ ہوگیا تھا جس کے بعد انہیں علاج کے لیے آنا و فانا مرادآباد کے ضلع اسپتال (Moradabad District Hospital) لے جایا گیا۔
اسپتال میں مریض کو دیکھنے کے بعد ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا لیکن کچھ دیر بعد اچانک اس شخص کی سانسیں چلنے لگی۔ چیف میڈیکل آفیسر نے اس پورے معاملے میں وضاحت پیش کی ہے۔ افسر نے کہا، 'اسپتال لائے جانے پر ڈاکٹر نے اس کا صحیح معائنہ کیا جس کے بعد مریض کو مردہ قرار دے دیا گیا کچھ معاملوں میں مریض کی سانس دوبارہ چلنے لگتی ہے یہ ایک وہی معاملہ ہے.

ایک زندہ شخص کو ڈاکٹر نے مردہ قرار دے دیا
معلومات کے مطابق شری کیش مجھولا تھانہ علاقہ کا رہنے والا ہے اور وہ دیر رات گھر سے کسی کام سے نکلا تھا۔ اس دوران سڑک پار کرتے ہوئے ان کا حادثہ ہو گیا۔ اس کے بعد اس انہیں علاج کے لیے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں سے بعد میں انہیں ضلع اسپتال لے جایا گیا۔ چیک اپ کے بعد ضلع اسپتال کے ڈاکٹر نے انہیں مردہ قرار دے دیا جس کے بعد لاش مردہ خانہ میں رکھوا دی گئی۔ پھر اچانک اس شخص کی سانس چلنے لگی پھر اسے جلدی سے دوبارہ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں داخل کرایا گیا ہے۔ تحریر کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔ ساتھ ہی لواحقین نے اسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے پر لاپرواہی کا الزام لگایا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔