ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ملک میں کورونا سے 1.40 لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں، مجموعی تعداد 96 لاکھ 29 ہزار 290 تک پہنچ گئی

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) سے 281 اموات کے ساتھ مجموعی طور پر ہلاک شدگان کی تعداد 1،40،018 ہوچکی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 20،518 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 96 لاکھ 29 ہزار 290 تک پہنچ چکی ہے۔

  • Share this:
ملک میں کورونا سے 1.40 لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں، مجموعی تعداد 96 لاکھ 29 ہزار 290 تک پہنچ گئی
ملک میں کورونا سے 1.40 لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں، مجموعی تعداد 96 لاکھ 29 ہزار 290 تک پہنچ گئی

نئی دہلی: گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) سے 281 اموات کے ساتھ مجموعی طور پر ہلاک شدگان کی تعداد 1،40،018 ہوچکی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 20،518 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 96 لاکھ 29 ہزار 290 تک پہنچ چکی ہے۔ ہفتہ کی شب مختلف ریاستوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 5273 سے گھٹ کر مجموعی تعداد4،02،846 رہ گئی ہے۔

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25،792 مریض صحت مند ہوئے جس سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 90،83،853 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ملک میں مزید 281 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 1،40،018 ہوگئی۔ ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز میں راحت والی بات یہ ہے کہ نئے کیسز کے مقابلے میں صحت مند افراد کی تعداد میں اضافےسے شفایابی کی شرح میں اضافہ درج کیا گیا ہے اور اب یہ تقریباً 94.33 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 4.18 فیصد ،اموات کی شرح 1.45 فیصد پر برقرار ہے۔ جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس ’کووڈ19‘سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ہندوستان دنیا بھر میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔


امریکہ میں آج سب سے زیادہ یومیہ اضافہ کےساتھ 2،27،000 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے اس ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 14.4 کروڑ سے زائد ہوچکی ہے۔ ہندوستان میں نئے کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے ، جبکہ امریکہ میں اس وبا سے متاثرین کی تعداد میں مسلسل تیزی سے بڑھ رہی ہے، جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے مابین فرق بھی بڑھ رہا ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 06, 2020 07:26 AM IST