உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہلی میں روہنگیا پناہ گزین کے کیمپ میں  لگی بھیانک آگ، 50 سے زیادہ چھوپڑیاں جل کر خاک

    جنوب مشرقی دہلی میں کالندی کنج میٹرو اسٹیشن  (Kalindi Kunj Metro Station)  کے قریب لگنے والی آگ میں 53 جھونپڑیاں جل کر خاک ہو گئیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی. جنوب مشرقی دہلی میں کالندی کنج میٹرو اسٹیشن  (Kalindi Kunj Metro Station)  کے قریب لگنے والی آگ میں 53 جھونپڑیاں جل کر خاک ہو گئیں۔ اتوار کے روز عہدیداروں نے یہ اطلاع دی۔ محکمہ فائر بریگئڈ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ یہ واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا اور فائر فائر ڈیپارٹمنٹ کو اس کے بارے میں رات گیارہ بجکر پانچ منٹ پر اطلاع ملی تھی۔ عہدیدار نے بتایا کہ آگ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کالندی کنج میٹرو اسٹیشن کے قریب مدن پور کھدر کے مقام پر پانچ فائر ٹینڈرز کو موقع پر بھیج دیا گیا ، شام 3 بجے آگ پر قابو پالیا گیا۔

      پولیس نے بتایا کہ روہنگیا کیمپ میں فون کے ذریعے آگ لگنے کے بارے میں پی سی آر (پولیس کنٹرول روم) کو جانکاری ملی تھی جس کے بعد پولیس مدن پور کھادر کے کنچن کنج پر موقع پر پہنچ گئی۔ بعد میں آگ پر قابو پالیا گیا۔

      اس سلسلے میں ، ڈپٹی کمشنر آف پولیس (جنوب مشرقی) آر پی مینا کا نے کہا ، “56 جھونپڑیاں جل کر خاک ہو گئیں جن میں تقریبا 270 روہنگیا پناہ گزین رہ رہے تھے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آگ کیوں اور کیسے لگی مناسب قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: