ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یوگی حکومت کے ذریعہ لازمی کئے جانے کے بعد سب سے پہلے محسن رضا نے اپنی شادی کا کروایا رجسٹریشن

یوگی حکومت کی طرف سے تمام مذاہب کے لئے شادی کا رجسٹریشن لازمی کئے جانے کے بعد یوگی کابینہ کے وزیر محسن رضا نے جمعرات کو اس کی شروعات اپنی شادی کے رجسٹریشن کے ساتھ کی

  • Share this:

لکھنو : یوگی حکومت کی طرف سے تمام مذاہب کے لئے شادی کا رجسٹریشن لازمی کئے جانے کے بعد یوگی کابینہ کے وزیر محسن رضا نے جمعرات کو اس کی شروعات اپنی شادی کے رجسٹریشن کے ساتھ کی ۔ اپنی اہلیہ فوزیہ سرور فاطمہ کے ساتھ محسن رضا نے اپر سٹی مجسٹریٹ ٹرانس گومتی کو اپنی شادی کے رجسٹریشن کا فارم سونپا۔

خیال رہے کہ یوگی کی صدارت میں منگل کو کابینہ میٹنگ میں لازمی شادی رجسٹریشن کو منظوری دی گئی تھی ، جس کی رو سے اب اترپردیش میں مسلم سمیت تمام طبقات کیلئے شادی رجسٹریشن کرانا لازمی ہوگیا ہے ۔ حکومت کے ترجمان سدھارتھ ناتھ سنگھ کا کہنا تھا متعدد مسلم تنظیموں نے اس کو لازمی کئے جانے کی مخالفت کی تھی، مگر یوگی حکومت نے اس کو مسترد کردیا۔

مسلم تنظیموں کا کہنا تھا کہ نكاح نامہ میں شادی شدہ جوڑوں کی تصویر نہیں ہونی چاہئے۔ جبکہ یوگی حکومت نے یہ دلیل دیتے ہوئے ان کے اس بیان کو مسترد کر دیا ہے کہ آدھار اور پاسپورٹ پر تصویر ہو سکتے ہیں تو شادی رجسٹریشن میں کیوں نہیں۔

اترپردیش میں شادی کا رجسٹریشن صرف 10 روپے میں ہو گا اور جو اپنی شادی کا رجسٹریشن نہیں کروائے گا اسے سرکاری سہولیات کا فائدہ نہیں ملے گا۔

First published: Aug 03, 2017 07:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading