میسور:مسجد نما بس اسٹاپ کو راتوں رات مکمل طورپرکیاگیا تبدیل، بی جے پی ایم پی کی ورننگ کا ساخسانہ!
یہ بس شیلٹر میسور محل کے ڈھنگ پر تعمیر کیا گیا ہے۔
ہفتہ کے روز پرتاپ سمہا نے کہا کہ انہوں نے انجینئروں سے کہا ہے کہ وہ مسجد نما ڈھانچہ کو منہدم کر دیں جسے ان کی پارٹی کے ایک ایم ایل اے نے تعمیر کیا تھا اور یہ دعویٰ کیا کہ میسور کے بیشتر حصوں میں اس طرح کے گمند نما ڈھانچے بنائے جا رہے ہیں۔ ا
کرناٹک کے میسور میں اوپر والے تین گنبدوں کے ساتھ بس سٹاپ کو راتوں رات اس وقت نئی شکل دی گئی جب ریاست کے ایک بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ نے دھمکی دی کہ اگر تین گنبدوں کو نہ ہٹایا گیا تو وہ خود مسجد نما ڈھانچہ کو جے سی بی کے ذریعے چار دن میں گرا دیں گے۔ نیشنل ہائی وے-766 کے کیرالہ بارڈر-کولیگالا سیکشن پر بس اسٹاپ اب صرف ایک گنبد ہے، جس پر سرخ رنگ کیا گیا ہے۔ جو کہ راتوں رات بدل دیا گیا ہے۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرتاپ سمہا کے مطابق یہ تین سنہری گنبدوں والی مسجد کی طرح نظر آتا تھا۔
ہفتہ کے روز پرتاپ سمہا نے کہا کہ انہوں نے انجینئروں سے کہا ہے کہ وہ مسجد نما ڈھانچہ کو منہدم کر دیں جسے ان کی پارٹی کے ایک ایم ایل اے نے تعمیر کیا تھا اور یہ دعویٰ کیا کہ میسور کے بیشتر حصوں میں اس طرح کے گمند نما ڈھانچے بنائے جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں نے اسے سوشل میڈیا پر دیکھا ہے۔ بس اسٹینڈ کے تین گنبد ہیں، درمیان میں ایک بڑا اور اس کے ساتھ دو چھوٹے گنبد ہیں، یہ صرف ایک مسجد ہے۔ تاہم داس نے بعد میں مقامی لوگوں کو لکھے گئے ایک خط میں معافی مانگی اور کہا کہ اس نے بس اسٹاپ کو میسور کے ورثے کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا تھا۔ لیکن اس ضمن میں اختلافات پیدا ہوئے۔ اسی لیے دو گنبد کو ہٹایا گیا ہے۔
بی جے پی ایم پی سمہا نے بھی اتوار کو بس اسٹاپ کے ڈھانچے کو دوبارہ بنانے کے بعد دوبارہ ٹویٹ کیا اور ڈیزائن کو درست کرنے کے لئے داس اور ضلع کلکٹر کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے انجینئرز سے کہا ہے کہ تین چار دنوں میں ڈھانچہ گرا دیں۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو میں جے سی بی لے کر اسے گرا دوں گا۔ بس اسٹاپ کے ڈیزائن پر وضاحت کرتے ہوئے مقامی بی جے پی ایم ایل اے رام داس نے کہا کہ یہ بس شیلٹر میسور محل کے ڈھنگ پر تعمیر کیا گیا ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔