امرسنگھ نے آرایس ایس سے وابستہ تنظیم کو کروڑوں روپئے کی جائیداد عطیہ کردیا، بتائی یہ وجہ
عطیہ کی گئی جائیداد کی قیمت تقریباً 15 کروڑ بتائی جارہی ہے۔ اس میں ان کی قدیم رہائش گاہ بھی شامل ہے، جس کی موت چارکروڑ ہے۔ ساتھ ہی ترواں گاوں کی 10 بیگھہ زمین جس کی قیمت 10 کروڑ بتائی جارہی ہے، عطیہ میں دی گئی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 29, 2018 10:56 AM IST

سماجوادی پارٹی سے باہرکئے گئے راجیہ سبھا ممبرپارلیمنٹ امرسنگھ: فائل فوٹو
سماجوادی پارٹی سے باہرکئے گئے راجیہ سبھا ممبرپارلیمنٹ امرسنگھ نے اعظم گڑھ واقع اپنی قدیم (آبائی) جائیدادراشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) سے وابستہ تنظیم "سیوا بھارتی سنستھان" کوعطیہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق امرسنگھ نے اپنے آنجہانی والد کی یاد میں ان کی جائیداد سیوا بھارتی کے نام پرکرنے کا فیصلہ لیا۔ جب سے ان کے والد کی موت ہوئی تھی، تبھی سے ان کا یہ گھرخالی رہتا تھا۔ عطیہ کی گئی جائیداد کی قیمت تقریباً 15 کروڑ بتائی جارہی ہے۔ اس میں ان کی قدیم (آبائی) رہائش گاہ بھی شامل ہے، جس کی قیمت چارکروڑ ہے۔ ساتھ ہی ترواں گاوں کی 10 بیگھہ زمین جس کی قیمت 10 کروڑ بتائی جارہی ہے، عطیہ میں دی گئی ہے۔
بدھ کو وارانسی سے جونپورجاتے ہوئے امرسنگھ نے اس بات کی تصدیق کی اورکہا "آرایس ایس بڑی تنظیم ہے، اسے کچھ عطیہ دینا بہت چھوٹی بات ہوگی۔ میرے آنجہانی والد کی یاد میں میری جائیداد کو دے کرمیں نے سماج کی خدمت کی کوشش میں تعاون کرنے کی کوشش کی ہے"۔
حالانکہ امرسنگھ نے الزامات کا جواب نہیں دیا، جس میں کچھ سیاسی جماعتیں یہ کہہ رہی ہیں کہ آرایس ایس کے ذریعہ امرسنگھ بی جے پی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ امرسنگھ کی پوری سیاسی زندگی آرایس ایس کے خلاف رہی ہے، وہ آرایس ایس کو فرقہ پرست بتاتے رہے ہیں۔