اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Medha Patkar: رکن پارلیمنٹ میدھا پاٹکر اور دیگر 11 افراد کے خلاف FIR، فنڈز کے غلط استعمال کا الزام

    باروانی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ دیپک کمار شکلا نے فون پر پی ٹی آئی کو بتایا کہ ایک نجی شکایت کے بعد میدھا پاٹکر اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، جس میں شکایت کنندہ نے کچھ دستاویزات فراہم کیے ہیں۔

    • Share this:
      نرمدا بچاؤ آندولن (Narmada Bachao Andolan) کی رہنما میدھا پاٹکر (Medha Patkar) اور 11 دیگر افراد کے خلاف مدھیہ پردیش کے ضلع باروانی میں ایک دیہاتی کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ قبائلی طلبہ کو سیاسی اور ملک دشمن ایجنڈے کی طرف موڑ کر ان کے لیے تعلیمی سہولیات کا جھانسہ دیا جارہا ہے۔ اس کے لیے فنڈز کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔

      پاٹکر نے اپنے خلاف الزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور انھوں نے کہا کہ ان کے پاس اخراجات کا پورا حساب اور آڈٹ ہے۔ انھوں نے ان الزامات کے پیچھے سیاسی وجوہات کی طرف اشارہ کیا ہے۔

      نجی شکایت پر ایف آئی آر:

      باروانی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ دیپک کمار شکلا نے فون پر پی ٹی آئی کو بتایا کہ ایک نجی شکایت کے بعد میدھا پاٹکر اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، جس میں شکایت کنندہ نے کچھ دستاویزات فراہم کیے ہیں۔

      انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ کیس پرانے لین دین سے متعلق ہے اس لیے تفصیلی تحقیقات کی جائیں گی۔ ایف آئی آر ہفتہ کو باروانی پولیس اسٹیشن میں ٹیملا بوجرگ گاؤں کے رہنے والے پریتم راج بدولے کی شکایت پر درج کی گئی تھی۔

      فنڈز کے غلط استعمال کا الزام:

      بدولے نے الزام لگایا ہے کہ ممبئی میں رجسٹرڈ ٹرسٹ نرمدا نونرمان ابھیان (این این اے) نے ایف آئی آر کے مطابق مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر میں نرمدا وادی کے قبائلی طلبہ کے لیے رہائشی تعلیمی سہولیات چلانے کے لیے جمع کیے گئے فنڈز کا غلط استعمال کیا۔

      شکایت کنندہ نے کہا کہ این این اے کو گزشتہ 14 سال میں مختلف ذرائع سے 13.50 کروڑ روپے موصول ہوئے تھے لیکن ان فنڈز کا استعمال سیاسی اور ملک دشمن ایجنڈے کے لیے کیا گیا، جس کی تحقیقات کی ضرورت ہے۔

      مزید پڑھیں: Sri Lanka: سری لنکا میں سیاسی طوفان، سیاسی پارٹیاں رانیل کےنئے صدرکےطورپرخواہشمندنہیں

      ایف آئی آر میں میدھا پاٹکر، پروین رومی جہانگیر، وجے چوہان، کیلاش اواسیا، موہن پاٹیدار، آشیش منڈلوئی، کیول سنگھ وساوے، سنجے جوشی، شیام پاٹل، سنیت ایس آر، نورجی پاڈوی اور کیشو وساوے کے نام شامل ہیں۔
      یہ بھی پڑھیں: Elon Musk نے Twitter ڈیل رد کرنے کا کیا اعلان، کمپنی کرے گی مسک پر مقدمہ

      ایس پی نے کہا کہ یہ مقدمہ دو ریاستوں مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر سے متعلق ہے۔ دستاویزات اور حقائق کی تصدیق کی جائے گی اور تمام متعلقہ فریقوں کو اپنے اپنے پہلو اور حقائق پیش کرنے کی اجازت ہوگی۔ الزامات کو مسترد کرتے ہوئے پاٹکر نے کہا کہ انہیں ابھی تک پولیس سے اس پیش رفت (ایف آئی آر کے اندراج) کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: